حضرت صلاح الدین پیر
پیر صلاح الدین، جام نظام الدین کے عہد میں ہندوستان سے سر زمین سندھ میں تشریف لائے تھے مگر اس شان سے کہ شیر پر سوار تھے، لیکن جام نے آپ کی طرف کوئی توجہ نہ دی، بلکہ یہ کہا کہ لوگوں بندروں کو بھی سدھا لیتے ہیں، اور ۔۔۔۔
حضرت صلاح الدین پیر
پیر صلاح الدین، جام نظام الدین کے عہد میں ہندوستان سے سر زمین سندھ میں تشریف لائے تھے مگر اس شان سے کہ شیر پر سوار تھے، لیکن جام نے آپ کی طرف کوئی توجہ نہ دی، بلکہ یہ کہا کہ لوگوں بندروں کو بھی سدھا لیتے ہیں، اور ہاتھیوں تک کو اپنا مطیع بنا لیتے ہیں ، تو اگر ایک شخص نے شیر کو مسخر کر لیا تو اس میں کیا تعجب ہے، جب حضرت کویہ بات معلوم ہوئی تو فرمایا کہ جام کا خانہ خراب ہوگا اور حکوت ہاتھ سے نکل جائے گی، جیسا حضرت نے فرمایا تھا ویسا ہی ظہور پذیر ہوا، اور تمام ملک پر مرزا شاہ بیگ ارغوان قابض ہوگیا، جام کو بھاگ کر گجرات میں پناہ لینی پڑی، آپ کا مزار ٹھٹھہ کے محلہ بھائی خانی میں ہے۔
(تحفۃ الطاہرین،ص۱۱۴۔مزید تفصیل کے لیے تذکرہ امیر خانی از حسام الدین راشدی)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )