حضرت سردار شاہد صاحب سید
ف۔۱۳۵۱ھ
عالم فاضل جامع کمالات صوری و معنوی حضرت سید سردار شاہ صاحب حضرت حافظ عبداللہ بھر چونڈوی کے خلفاء میں سے تھے،آپ کی ولادت گڑھی اختیار خان میں ہوئی اپ خاندان سادات میں بخاری قطبی کہلاتے تھے، درس نظامی کی تکمیل اپنے ۔۔۔۔
حضرت سردار شاہد صاحب سید
ف۔۱۳۵۱ھ
عالم فاضل جامع کمالات صوری و معنوی حضرت سید سردار شاہ صاحب حضرت حافظ عبداللہ بھر چونڈوی کے خلفاء میں سے تھے،آپ کی ولادت گڑھی اختیار خان میں ہوئی اپ خاندان سادات میں بخاری قطبی کہلاتے تھے، درس نظامی کی تکمیل اپنے شہر میں کی دورہ حدیث شریف اور فصوص الحکم مدینہ منورہ میں مولانامحمد عبدالباقی لکھنؤی ثم المدنی سے پڑھا آپ کی مجلس میں جو بیٹھ جاتا اٹھنا بھول جاتا تھا، قرآن مجید کے دس پارے پڑھنا روزانہ کا معمول تھا۔ جو مرض الموت تک جاری رہا۔
مدینہ شریف میں مدتوں قیام رہا، دوران قیام کا واقعہ سنایاکہ مولوی خلیل احمد انبیٹھوی نے روضہ مبارکہ کے بارے میں کوئی نازیبا کلمہ روضہ کے سامنے ہی کہہ دیا اس پر ایک عرب نے ان کو مارنے کے لیے دنڈا اٹھا لیا ۔مگر شاہد صاحب نے بچا لیا ۔ آپ کا وصال منگل کی شب گیارہ شعبان المعظم ۱۳۵۱ھ میں ہوا ، گڑھی اختیار خان کے قریب آپ کا مزار زیارت گاہ خلائق ہے۔
(عبدالرحمٰن ۲۲۰)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )