والد کا نام سیّد ابی الحیات بن سید تاج الدین محمود تھا۔ سلسلۂ نسب حضرت سید عبدالرزاق خلف حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی غوث الاعظم قدس سرہٗ تک منتہی ہوتا ہے۔ آپ کے والد بغداد سے نقلِ مکان کرکے ہندوستان آئے۔ کچھ عرصہ بنگال میں رہے۔ پھر قصبہ سادھورہ خضر آباد جوانبار کے علاقہ میں ہے وہاں آکر سکونت اختی ۔۔۔۔
والد کا نام سیّد ابی الحیات بن سید تاج الدین محمود تھا۔ سلسلۂ نسب حضرت سید عبدالرزاق خلف حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی غوث الاعظم قدس سرہٗ تک منتہی ہوتا ہے۔ آپ کے والد بغداد سے نقلِ مکان کرکے ہندوستان آئے۔ کچھ عرصہ بنگال میں رہے۔ پھر قصبہ سادھورہ خضر آباد جوانبار کے علاقہ میں ہے وہاں آکر سکونت اختیار کرلی۔ اپنے زمانے کے عالم و فاضل اور صوفیِ باصفا تھے۔ آپ کی ذات سے سلسلۂ قادریہ کو ہندوستان میں بڑا فروغ حاصل ہُوا۔
آپ نے سادھورا میں شیخ نصراللہ کی دختر سے نکاح کیا جن کے بطن سے سید قمیص الدین پیدا ہوئے۔ شیخ نصراللہ بھی اپنے زمانے کے صلحا میں سے عالم و فاضل شخص تھے۔ سیّد قمیص الدین نے اپنے والد ماجد ہی کے سایۂ عاطفت میں تعلیم و تربیت پائی اور کمالاتِ صوری و معنوی میں یگانۂ آفاق ہوئے۔ آپ کی ذات اپنے زمانے میں معتنمات سے تھی۔ ایک خلقِ کثیر آپ کے علمی و روحانی فیوض سے بہرہ در ہوئی۔ آپ کے خلفأ میں سے سید عبدالرزاق المشہور شیخ بہلول جامعِ شریعت و طریقت و حقیقت گزرے ہیں۔ ۹۹۲ھ میں وفات پائی۔
چوں قمص از جہانِ دنیا رفت سالِ وصلش امامِ فضل آمد ۹۹۲ھ
|
|
گشت چوں گنج در زمیں مستور نیز شیخ امام کرد ظہور ۹۹۲ھ
|
|