حضرت شمس الدین احمد پوری
عالم فاضل صوفی شمس الدین حضرت حافظ محمد صدیق بھر چونڈوی کے اجلہ خلفاء میں سے تھے، آپ کا کتب خانہ انتہائی نادر کتب پر مشتمل تھا، نرینہ اولاد نہ ہونے کے باعث بھر چونڈوی منتقل ہوگیاہے، صرف ایک صاحبزادی تھیں جو شیخ ثال ۔۔۔۔
حضرت شمس الدین احمد پوری
عالم فاضل صوفی شمس الدین حضرت حافظ محمد صدیق بھر چونڈوی کے اجلہ خلفاء میں سے تھے، آپ کا کتب خانہ انتہائی نادر کتب پر مشتمل تھا، نرینہ اولاد نہ ہونے کے باعث بھر چونڈوی منتقل ہوگیاہے، صرف ایک صاحبزادی تھیں جو شیخ ثالث پیر عبدالرحمٰن بھر چونڈوی کے حبالہ عقد میں آئیں، اپ کے بارے میں شیخ ثانی فرماتےتھے، اگر مولانا صاحب کچھ وقت اورزندہ رہتے تو احمد پور کےخذف ریزے بھی اللہ اللہ کرتے احمد کی جامع مسجد کے شمالی دروازہ کے نیچے آپ کا مزار ہے۔
(عبد الرحمٰن ص ۲۱۵)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )