شیخ احمد زروق برانسی فاسی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی: شیخ احمد لقب: شہاب الدین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے۔احمد بن احمد بن محمد بن عیسیٰ البرانسی ،الشہیر ،بزرّوق۔
تاریخ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 846ھ میں خاندان برانس قبیلۂ بربر میں جو کہ "فاس" اور" تازہ" کے درمیان رہائش پذیر تھا میں پیدا ہوئ ۔۔۔۔
شیخ احمد زروق برانسی فاسی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی: شیخ احمد لقب: شہاب الدین۔سلسلہ نسب اسطرح ہے۔احمد بن احمد بن محمد بن عیسیٰ البرانسی ،الشہیر ،بزرّوق۔
تاریخ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 846ھ میں خاندان برانس قبیلۂ بربر میں جو کہ "فاس" اور" تازہ" کے درمیان رہائش پذیر تھا میں پیدا ہوئے ۔اس لیے آپ کوبرانسی اور فاسی کہتے ہیں ۔
نوٹ:بہت سے تقویمی کیلنڈر ز، کتب، اور ویب سایٔٹس میں آپ کا لقب زرّوق کی بجاۓ"ذوق"اور"برانسی" کی بجاۓ"بنارسی" اور "فاسی" کی جگہ" فارسی" لکھا ہے جو کہ ایک صریح غلطی ہے۔(تونسوی غفرلہ)
سیرت وخصائص: آپ رحمۃ اللہ علیہ اپنے وقت کے فقیہ اعظم اور شیخ کامل اور زہد وتقویٰ میں یکتائے زمانہ تھے ۔( معجم المعاجم والمشیخات،ص،۵۴۸)
آپ کے بارے میں شیخ محقق علیہ الرحمہ اپنی کتاب" مرج البحرین "میں ارشاد فرماتے ہیں!
الشیخ الامام الہمام قدوۃ المتأخرین و حجۃ المتقدمین صاحب الطریق القویم والداعی لخللق اللہ الی الصراط المستقیم الامام العالم العامل القیم المعدل الفاروق شہاب الحق والحقیقۃ والشرع والدین سید احمد المغربی البرنسی عرف زروق کہ از اکابر علماۓ وقت واعاظم مشایٔخ عرب دیار بود رحمۃ اللہ رحمۃ واسعۃ کاملۃ۔(تعارف چند مفسرین محدثین مؤرخین کا ۔ص ، ۱۸۔بحوالہ مرج البحرین ص:۴۶ )
شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ آپ کے متعلق فرماتے ہیں !
الغرض وہ جلیل القدر شخص تھے ، ان کے مرتبہ وکمال کو لکھنا تحریر وبیان سے باہر ہے ۔وہ متأ خرین صوفیہ کرام کے ان محققین میں سے ہیں جنہوں نے حقیقت وشریعت کو جمع کیا ہے۔شیخ شہاب الدین قسطلانی علیہ الرحمہ اور ان کے جیسے بڑے بڑےعلماء و مشایٔخ نے ان کی شاگردی پر فخر و ناز کیا ہے ۔ (بستان لمحدثین ،ص۳۰۶)
وصال : آپکا وصال 2/ صفر المظفر 899ھ میں ہوا ۔
مأ خذ ومراجع: ۱۔معجم المعاجم والمشیخات۔۲۔مرج البحرین ۔۳۔بستان المحدثین ۔۴۔ تعارف چند مفسرین محدثین مؤرخین کا۔