شیخ
عبدالاحد سرہندی المعروف شاہ گل سرہندی
نام
: عبدالاحد
والد
گرامی: خواجہ محمد سعید
ولادت:
آپ کی ولادت تقریباً 1050ھ میں سرہند
شریف میں ہوئی۔
سلسلہ نقشبدیہ کے بزرگ امام
ربانی حضرت شیخ احمد سرہندی المعروف مجدد الف ثانی کے پوتے ہیں۔ حضرت خواجہ محمد
سعید کے فرزند ہیں۔ حضرت خاذن الرحمت کے
پانچویں فرزند شیخ عبد الاحد مشتہر بہ شاہ گل اپنے
زمانہ کے بڑے مشائخ میں سے تھے ،
روحانی نسبت:
آپ نے اپنے والد اور چچا حضرت
خواجہ معصوم سے ظاہری و باطنی علوم حاصل کیے اور خلافت سے مشرف ہوئے۔
علمی و ادبی ذوق:
آپ
فارسی شاعری میں 'وحدت' اور ریختہ (اردو) میں 'گل' تخلص استعمال کرتے تھےرخساروں
کی شگفتگی کی وجہ سے آپ کو 'شاہ گل' بھی کہا جاتا تھا چنانچہ آپ کا ایک
دیوان اور مثنوی چار چمن بہت مشہورو معروف ہیں ۔
تصانیف:
آپ صاحب
تصانیف بھی تھے ،
مشہور ترین تصانیف میں حضرت مجدد الف ثانی
کی عربی سوانح حیات ’’ الجنات الثمانیہ‘‘ نام سے عربی زبان میں حضرت
مجدد الف ثانی کی سوانح حیات تالیف کی۔ اور ’’ مثنوی چار چمن‘‘ آپ نے ایک کتاب شرح کلمات قدسی آیات بھی
تالیف کی
، تقریباً 50 کے قریب کتابیں تصنیف کیں۔
وصال پر ملال:
آپ کا وصال جمعہ کے دن ۲۷ذی الحجہ ۱۱۲۷ ہجری بمطابق 4جولائی کو
وصال ہوا ۔
مزار:
بھارتی پنجاب کے علاقہ سرہند
میں آپ کا مزار مرجع خلائق ہے۔
