حضرت شیخ احمد حاجی علیہ الرحمۃ
شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ شیخ احمد حاجی میرے پیروں میں سے ہیں ۔ انہوں نے شیخ الاسلام حصری کو دیکھا تھا اور ابوالحسن ترزی وغیرہ کو بھی ان سے حکایات نقل کیا کرتے تھے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ حصری سے کچھ یاد رکھتے ہیں ۔ کہا ایک شیخ ۔۔۔۔
حضرت شیخ احمد حاجی علیہ الرحمۃ
شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ شیخ احمد حاجی میرے پیروں میں سے ہیں ۔ انہوں نے شیخ الاسلام حصری کو دیکھا تھا اور ابوالحسن ترزی وغیرہ کو بھی ان سے حکایات نقل کیا کرتے تھے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ حصری سے کچھ یاد رکھتے ہیں ۔ کہا ایک شیخ کے ساتھ حصری کی خدمت میں ہم گئے ۔ کچھ کھانے کی چیز موجود نہ تھی۔شیخ کہتے تھے ۔نحن دوابک یاسیدیاعلف دوابک یا سیدی یعنی اے میرے سردار ہم تیرے چوپایہ ہیں۔ان کو اے میرے سرداردانہ گھاس دےاور تالی بجاتے تھے۔شیخ الاسلام کہتے ہیں کہ اس کا خیال نہ کر کہ ان کو چارہ کی ضرورت تھی ۔ اس کا کر کہ خداتعالی کے سواان کی کوئی حاجت نہ تھی۔
(نفحاتُ الاُنس)