آپ شیخ بدرالدین سلیمان کے فرزند اور شیخ فریدالدین گنج شکر کے براہ راست سجادہ نشین تھے، آپ سولہ سال کی عمر میں سجادہ نشین ہوئے اور چون سال تک سجادہ نشینی کے تمام فرائض بطریق احسن و اتم ادا کرتے رہے، آپ اپنی زندگی ہی میں عظمت و بلندی، کرامت و بزرگی میں مشہور ہوگئے تھے پھر جامع مسجد کے علاوہ اور کہیں ن ۔۔۔۔
آپ شیخ بدرالدین سلیمان کے فرزند اور شیخ فریدالدین گنج شکر کے براہ راست سجادہ نشین تھے، آپ سولہ سال کی عمر میں سجادہ نشین ہوئے اور چون سال تک سجادہ نشینی کے تمام فرائض بطریق احسن و اتم ادا کرتے رہے، آپ اپنی زندگی ہی میں عظمت و بلندی، کرامت و بزرگی میں مشہور ہوگئے تھے پھر جامع مسجد کے علاوہ اور کہیں نہیں جایا کرتے تھے، حکام اور دنیا دار لوگوں سے بالکل بے پرواہ رہتے تھے، عمر بھر روزہ دار رہے، رات کا ایک پہر گزرنے کے بعد کچھ تھوڑا سا کھاپی لیا کرتے تھے، آپ کی غذا بہت قلیل تھی، فیاضی اور سخاوت میں اپنی مثال اور طہارت و لطافت میں بے عدیل تھے، امیرخسرو نے آپ کی مدح میں یہ قصیدہ لکھا ہے
قصیدہ
علائے دنیا ودیں شیخ شیخ زادۂ عصر
کہ شد بمرتبہ قائم مقام شیخ فرید
ترجمہ ( اے دین اور دنیا کے علا شیخ اور زمانہ کے شیخ زادہ، جو مرتبہ میں نائب ہیں شیخ آپ شیخ فرید کے)
زتاب نور تجلی چوکر درویش عرق!
ہزار چشمہ خورشید از جبیں بچکید
ترجمہ (جب اس کے چہرے سے نور تجلی کی تاب سے پسینہ گرتا ہے تو ہزارہا سورج کو اس کی پیشانی شرمندہ کرتی ہے)
مگر کہ دید ثریا بلندی قدرش
کہ تا قیامت خواہد بر آسماں خندید
ترجمہ (اور اگر اس کی بلندی مرتبت کو ثریا دیکھ لے تو قیامت تک آسمان پر خوش رہے)
خہی بروشنی از بدر زادہ خورشیدے
زبدر زادن خورشید تا بدار کہ دید!
ترجمہ (اس بدرزادہ سے خورشید روشنی طلب کرے، اگرا س بدر کو خورشید دیکھا اس سے تابداری پیدا کرے)
چو ساکنان سپہر از حوادث ایمن گشت
کسے کہ در پنہ ذیل عصمت تو خزید
ترجمہ (اس دنیا کے رہنے والے زمانہ کی گردش سے بے خوف ہوجائیں مثل اس آدمی کی جو تیرے عصمت کے دامن میں پناہ لے کر بیٹھ جائے)
زبہر سبحہ تو چرخ مہرہ زانجم کرد
زمشتری رگ جانش برائے رشتہ کشید
زہے نخفتم سب در سواد مدحت تو
چو پیر در شب قدرو چوطفل در شب عید
ترجمہ (تیری مدح کے لیے رات کو لوگوں کے ساتھ میرا بیدار ہونا اس طرح ہے جس طرح بڑے مرد شب قدر میں اور بچے شب عید میں اٹھتے ہیں)
حیات بخش جہانے دم مسیحی تست
چہ حد گفتن خسرو کہ عمر تو بمزید
ترجمہ (تیری مسیحائی نے جہان کو نئی زندگی بخشی ہے، تیری تعریف کے لیے خسرو کی یہ عمر کم اور ناکافی ہے) آپ کا مزار شیخ فریدالدین گنج شکر کے مزار کے قریب ہے، جس پر آپ کے مرید اور عقیدت مند سلطان محمد تغلق بادشاہ نے عالیشان گنبد بنوایا، اللہ آپ پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔
اخبار الاخیار