حضرت شیخ فرید علیہ الرحمہ
شیخ فرید شریعت و طریقت ، دونوں علوم کے ماہر تھے، ورع و تقویٰ میں بلند پایہ تھے، انگریزوں کے دور میں شہید کر دیئے گئے، آپ کے ایک مرید نے کہا حضور تین سال سے حج کا پختہ ارادہ کرتا ہوں & ۔۔۔۔
حضرت شیخ فرید علیہ الرحمہ
شیخ فرید شریعت و طریقت ، دونوں علوم کے ماہر تھے، ورع و تقویٰ میں بلند پایہ تھے، انگریزوں کے دور میں شہید کر دیئے گئے، آپ کے ایک مرید نے کہا حضور تین سال سے حج کا پختہ ارادہ کرتا ہوں مگر ہر دفعہ بوڑھے محروم ہی رہتا ہوں فرمایا کیا امر مانع ہے؟ عرض کی میرے والدین سخت بوڑھے ہیں، اگر میں حج کو گیا تو مرجائیں گے، فرمایا چلو ہمارے ساتھ چلو، یہ کہہ کر کھڑے ہوگئے چند قدم آگے بڑھائے اس نے بھی نشان قدم کی پیروی کی تھوڑی دیر بعد سامنے کعبۃ اللہ آگیا، مناسک حج ادا کیے اور واپس آگئے، آپ کا مزار ٹھٹھہ کے غلہ بازار میں ہے۔
(تحفۃ الطاہرین ص ۱۰۳)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )