حضرت شیخ جیہ
شیخ جیہ ولدشیخ نعمت اللہ سندھ کے اکابر اولیاء سے تھے، آپ نے شیخ بہاؤ الدین ذکریا سے روحانی استفادہ کیا تھا، آپ کوچراغ مکلی کہاگیا ہے جبکہ تحفۃ الکرام میں وفور تجلیات کے باعث آپ کو مکلی کا دریا کہا گیا ہے، ہر ماہ کے پہلے ۔۔۔۔
حضرت شیخ جیہ
شیخ جیہ ولدشیخ نعمت اللہ سندھ کے اکابر اولیاء سے تھے، آپ نے شیخ بہاؤ الدین ذکریا سے روحانی استفادہ کیا تھا، آپ کوچراغ مکلی کہاگیا ہے جبکہ تحفۃ الکرام میں وفور تجلیات کے باعث آپ کو مکلی کا دریا کہا گیا ہے، ہر ماہ کے پہلے پیر کو مزار پر عقیدت مندوں کا بڑا اجتماع ہوتا تھا رات عبادت میں گذرتی تھی اور وجد وسماع کی محافل منعقد ہوتی تھیں، پورے مکلی کے پہاڑ پر سب سے ممتاز درگارہ انہیں کی ہے، اس وقت ان کے مزارپر ایک بڑا گنبد ہے جس میں کئی قبریں ہیں ان کی درگاہ کے عقب میں ان کے والد شیخ نعمت اللہ کی قبر ہے۔ آپ کی وفات سموں دور حکومت میں ہوئی۔
(حدیقۃ الاولیاء ص ۶۱،۶۱)(دارۃ المعارف اسلامیہ ، ص ۴۷۳، مادہ ک)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )