حضرت شیخ نورالدین عبدالرحمٰن مصری علیہ الرحمۃ
آپ بڑے بزرگ زگرے ہیں۔اپنے وقت میں طالبین کے قبلہ تھےاور مصرکی ولایت میں اس کی تربیت و ارشاد میں متعین تھے۔شیخوخت کے مقام میں جانشین تھے۔شروع حال میں اس ملک کے شیخ کے مرید تھے۔لیکن ان کا کام اس شیخ ک ۔۔۔۔
حضرت شیخ نورالدین عبدالرحمٰن مصری علیہ الرحمۃ
آپ بڑے بزرگ زگرے ہیں۔اپنے وقت میں طالبین کے قبلہ تھےاور مصرکی ولایت میں اس کی تربیت و ارشاد میں متعین تھے۔شیخوخت کے مقام میں جانشین تھے۔شروع حال میں اس ملک کے شیخ کے مرید تھے۔لیکن ان کا کام اس شیخ کے سمانے پورا نہ ہوا تھا۔مگر انہوں نے کہا تھا کہ تمہارا اکم عجم کے ایک شیخ کے پاس پورا ہوگا۔آپ اس کا انتظار کرتے رہے۔یہاں تک کہ شیخ جلال الدین یوسف کو رانی مصر میں پہنچے۔ان کی صحبت میں بیس روز سے کم میں ان کا کام پورا ہوگیا۔ان کو ارشاد کی اجازت دے دی اور اجازت میں اس کو برادر لکھا۔اور دوسراشیخ نجم الدین محمود اصفہانی کی طرف اور یہ ہر دو صاحب شیخ نور الدین عبدالصمد تظنزی کے مرید ہیں،قدس اللہ ارواحہم
(نفحاتُ الاُنس)