حضرت معروف شیخعلیہ الرحمۃ
صاحب علم و عرفان تھے، شیخ الفتوح کے چچا اور شیخ طاہر یوسف کے چچا زاد بھائی تھے پاتر کے مقام پر پیدا ہوئے، صیت پور، جو بکھر اور ملتان کی سرحد پر ایک جگہ ہے، تشریف لائے یہاں کے باشندوں نے ان کی قدر کی، آتے ہی خلق خدا کی ر ۔۔۔۔
حضرت معروف شیخعلیہ الرحمۃ
صاحب علم و عرفان تھے، شیخ الفتوح کے چچا اور شیخ طاہر یوسف کے چچا زاد بھائی تھے پاتر کے مقام پر پیدا ہوئے، صیت پور، جو بکھر اور ملتان کی سرحد پر ایک جگہ ہے، تشریف لائے یہاں کے باشندوں نے ان کی قدر کی، آتے ہی خلق خدا کی رہبری اور ہدایت کا فریضہ سنبھال لیا، عوام و خواص سب ہی مستفید ہوئے، آپ قاضی قاضن کے مصاحبوں میں سے تھے، آپ کا مزار پر انوار صیت پور میں مرجع خلائق ہے۔
(اذکار ابرار ،ص ۳۴۰)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )