سعید اللہ خان قندھاری، شجاعت جنگ، محمد رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی:سعید اللہ خان ۔لقب:شجاعت جنگ۔ سلسلہ نسب: جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان بن داؤد خان۔الیٰ آخرہ۔(علیہم الرحمہ)
سیرت وخصائص: عالی جاہ شجاعت جنگ بہادر جناب مستغنی عن الالقاب شا ۔۔۔۔
سعید اللہ خان قندھاری، شجاعت جنگ، محمد رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی:سعید اللہ خان ۔لقب:شجاعت جنگ۔ سلسلہ نسب: جناب محمد سعید اللہ خان بن عبدالرحمن بن یوسف خان قندھاری بن دولت خان بن داؤد خان۔الیٰ آخرہ۔(علیہم الرحمہ)
سیرت وخصائص: عالی جاہ شجاعت جنگ بہادر جناب مستغنی عن الالقاب شاہ سعید اللہ خاں صاحب قندھاری علیہ الرحمہ ۔آپ قبیلہ "بڑھیچ"کے معززسردار وپیشواتھے۔آپ سلطان محمد نادرشاہ کے ہمراہ دہلی آئے اور"منصب شش ہزاری" پر فائز ہوئے۔نادر شاہ تو واپس چلاگیا لیکن حضرت سعید اللہ خان نے ہندوستان میں ہی سکونت اختیار کرلی۔بادشاہ نے آپ کولاہور کا"شیش محل"بطورِ جاگیر عطاء کیا۔اس کے علاوہ آپ کو سلطان والا شان کی طرف سے بہت سے مواضعات، جوزیرینِ ریاست رامپور میں معافی علی الدوام پر ملے تھے۔بعد میں انگریز حکومت نے رامپور میں ضم کردئیے۔ یہ مواضعات اب ان کی اولاد کے پاس موجود نہیں ہیں۔ آپ کے صاجزادے جناب محمد سعادت یارخان ، سلطان محمد شاہ کے یہاں وزیر دولت(وزیرِ خزانہ) تھے۔ جن کو سلطان سے کچھ مواضعات ضلع بدایوں میں ملے تھے۔
اس لحاظ سے آپ ہی اس خاندان کے پہلے فرد ہیں جنہوں نے ہندوستان میں مستقل سکونت اختیار کی ،اور اپنے خاندان کو آباد کیا۔بعد میں اسی خاندان سے ایک عالمَ فیض یاب ہوا۔
ماخذومراجع: حیاتِ اعلیٰ حضرت۔حیات مولانا نقی علی خان۔