سید عیسیٰ موتم الاشبال
تاریخ پیدائش :
۱۲۰ھ اور تاج العلماء کی تحقیق کے مطابق ۱۰۷ھ ہے۔
والد کا نام:
حضرت سیدنا زید شہید بن سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہما
لقب :
موتم الاشبال۔
موتم الاشبال کا کیا معنی ہے اور یہ لقب ہونے کی کیا وجہ ہے؟
’ ۔۔۔۔
سید عیسیٰ موتم الاشبال
تاریخ پیدائش :
۱۲۰ھ اور تاج العلماء کی تحقیق کے مطابق ۱۰۷ھ ہے۔
والد کا نام:
حضرت سیدنا زید شہید بن سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہما
لقب :
موتم الاشبال۔
موتم الاشبال کا کیا معنی ہے اور یہ لقب ہونے کی کیا وجہ ہے؟
’’موتم الاشبال‘‘ کا معنی ہے شیروں کے بچوں کو یتیم کردینے والا۔ ظالم و جابر حکمرانوں سے جان و مال اور عزت و شرافت کی حفاظت کے لیے آپ ’’واسط‘‘ کے جنگلوں میں رہتے تھے جہاں شیر کثرت سے رہتے تھے آپ ان کے شر سے بچنے کے لیے انہیں مکوں اور گھونسوں سے مار ڈالتے تھے اس لیے یہ لقب ہوگیا۔
اولادِ امجاد:
جواب: چار (۱) سید احمد مختفی (۲) سید زید (۳) سید محمد (۴) سید حسین
ساداتِ مارہرہ کے جدّ ِاعلیٰ :
سید محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جو حضرت موتم الاشبال کے سنجھلے بیٹے ہیں۔
جدِّ اعلیٰ:
حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔
آپ کا وصال کب ہوا اور نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
۱۶۶ھ میں کوفہ میں وصال ہوا اور حسن بن صالح نے نماز جنازہ پڑھائی۔
حضرت سید عیسیٰ رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کی روایت کن سے کی ہے؟
اپنے والد ماجد حضرت سید زید شہید رحمۃ اللہ علیہ سے۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی