قصبہ گھوسی ضلع اعظم گڈھ وطن ومولد ومنشا، ۱۹۰۲ میں وطن میں پیدا ہوئے، والد کا نام مولانا احمد صدیق، دادا کا نام مولانا یار محمد، مولانا محمد صدیق صاحب استاذ العلماء حضرت علامہ محمد ہدایت اللہ رام پوری رحمۃ اللہ علیہ کے تلمیذ رشید تھے۔
مولانا غلام جیلانی صاحب نے ابتدائی تعلیم وطن میں پائی، چند دنوں ۔۔۔۔
قصبہ گھوسی ضلع اعظم گڈھ وطن ومولد ومنشا، ۱۹۰۲ میں وطن میں پیدا ہوئے، والد کا نام مولانا احمد صدیق، دادا کا نام مولانا یار محمد، مولانا محمد صدیق صاحب استاذ العلماء حضرت علامہ محمد ہدایت اللہ رام پوری رحمۃ اللہ علیہ کے تلمیذ رشید تھے۔
مولانا غلام جیلانی صاحب نے ابتدائی تعلیم وطن میں پائی، چند دنوں مبارک پور رہے، جہاں آپ کے والد ماجد مدرس تھے، یہاں آپ اپنے والد کے ابتدائی شاگرد حجۃ العصر حضرت صدر الشریعہ مولانا حکیم محمد امجد علی قدس سرہٗ کے ہمراہ بریلی جاکر منظر اسلام میں داخل ہوئے، منیۃ المصلی سے تفسیر جلالین، نور الانوار، آفرین، بیضاوی شریف، رسالہ میر زاہد تک تعلیم حاصل کر کے حضرت صدر الشریعہ کی معیت میں ۱۳۴۳ھ ۱۹۲۴ء دار الجز اجمیر شریف کے جامعہ عثمانیہ میں پہونچے، یہاں سےایک سال بعد آپفرنگی محل مدرسہ نظامیہ گئے، مولانا عبد الباری فرنگی محلی نے خاص شفقت فرمائی، کھانےکےعلاوہ ۹روپیہ وظیفہ مقررکیا، مولانا عنایت اللہ صاحب فرنگی محلی، مولانا عبد القادر فرنگی محلی، مولانا قطب میاں سے تفسیر مدارک مسلم الثبوت مُلا حسن مُلا جلال، میبذی، شرح عقائد، صدرا، حمداللہ اور عربی اور بیات کی تحصیل کی، امتحان میں نمایا کامیابی کی وجہ سے خوش ہوکر مولانا عبد الباری علیہ الرحمۃ نے تکمیل سے پہلے مولانا کی سند مرحمت فرمائی دوبارہ ۱۳۴۳ھ میں منظر اسلام میں داخلہ لےکر حضرت مولانا شاہ محمد رحم الٰہی منگلوری مظفر نگری صدر المدرسین، حجۃ الاسلام مولانا شاہ حامد رضا قدس سرہٗ سے صحاح ستہ کا دورہ کیا، مؤخر الذکر نے جلسۂ عام میں دستار باندھی اور سندوی، فراغت کے بعد مدرسہ محمدیہ امروہہ دار العلوم اشرفیہ مبارک پور، مدرسہ مطہر اسلام بریلی، مدرسہ احسن المدارس قدیم کانپور مدرسہ خانقاہ مارہرہ شریف میں تدریسی فرائض انجام دیئے، ۱۳۷۹ھ سے دار العلوم فیض الرسول برأون شریف ضلع بستی میں صدر اساتذہ ہیں۔ آپ کو درس نظامی کے نصاب کی کتابوں کی تدریس پر پوری دسترس ہے، عربی ادب سے خصوصی شغف ے، متورع و متقی اور عابد وزاہد ہیں،
حضرت مولانا غلام ربانی فائق آپ کے صاحبزادے میسور کے جامعہ غوثیہ کے صدر اور شیخ الحدیث ہیں۔