حضرت سید حسین
کہتے ہیں کہ آپ کا مزار شریف مرور ایام کے باعث مسمار ہوگیا تھا، ملوک شاہ نے جب مسجد کی بنیاد ڈالی تو معماروں نے عدم تعاون کی بنا پر مسجد کی مشرقی دیوار مزار کے اوپر بنادی رات کو ملوک شاہ نے آپ کو خواب میں دیکھا کہ شکوہ فرما رہے ہیں، ۔۔۔۔
حضرت سید حسین
کہتے ہیں کہ آپ کا مزار شریف مرور ایام کے باعث مسمار ہوگیا تھا، ملوک شاہ نے جب مسجد کی بنیاد ڈالی تو معماروں نے عدم تعاون کی بنا پر مسجد کی مشرقی دیوار مزار کے اوپر بنادی رات کو ملوک شاہ نے آپ کو خواب میں دیکھا کہ شکوہ فرما رہے ہیں، صبح اس نے حکم دیا کہ دیوار دو گز ہٹاکر بنائی جائے، اور حضرت کا مزار مسجد کے اندر لے کر باقاعدہ تعمیر کروایا۔محلہ قند ٹھٹھہ میں قبر ہے۔
(تحفۃ الطاہرین ص ۴۱)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )