حضرت ملوک سیدعلیہ الرحمۃ
سید ملوک قدس سرہ ماژندران کے سادات سے تھے ٹھٹھہ میں آکر مقیم ہوئے آپ کو معلوم ہواوسہ جوگی مسلمانوں کے ہمراہ جنگ کر رہا ہے حضرت بھی ذوق شہادت میں اسی جانب روانہ ہوئے اور جہاد کی حالت میں شہید ہوگئے۔ آپ کے خدام آپ کی ۔۔۔۔
حضرت ملوک سیدعلیہ الرحمۃ
سید ملوک قدس سرہ ماژندران کے سادات سے تھے ٹھٹھہ میں آکر مقیم ہوئے آپ کو معلوم ہواوسہ جوگی مسلمانوں کے ہمراہ جنگ کر رہا ہے حضرت بھی ذوق شہادت میں اسی جانب روانہ ہوئے اور جہاد کی حالت میں شہید ہوگئے۔ آپ کے خدام آپ کی نعش کو کاندھوں پر اٹھا کر اس جگہ لائے جہاں اب آپ دفن ہیں کہتے ہیں کہ جنازہ کو نماز کے لیے اس جگہ رکھا گیا پھر نماز کے بعد کوشش کی گئی کہ نعش کو یہاں سے مکلی لے جایا جائے اور دفن کیا جائے مگر نعش جگہ سے نہ ہٹی اس رات لوگ وہیں رہے رات کو خواب میں دیکھا آپ فرمارہے ہیں میری نعش کو یہیں دفن کرو، آپ کا مزار ٹھٹھہ شہر میں ہے، ربیع الثانی کے مہینہ میں گیارہویں شریف کے موقع پر بڑا اجتماع ہوتا ہے۔
(تحفۃ الطاہرین ص ۱۶۸)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )