حضرت محمود سیدعلیہ الرحمۃ
تحفۃ الکرام میں ہے کہ آپ کا مزار پہلے کسی کو معلوم نہ تھا اتفاقاً ایک عطار نے اپنے گھر کی تعمیر کے لیے زمین کھودی تو آپ کا جسم صحیح و سالم برآمد ہوا، بعد میں بڑی جسجتو کی گئی کہ آپ کا نام اور حال معلوم ہو، مگر معل ۔۔۔۔
حضرت محمود سیدعلیہ الرحمۃ
تحفۃ الکرام میں ہے کہ آپ کا مزار پہلے کسی کو معلوم نہ تھا اتفاقاً ایک عطار نے اپنے گھر کی تعمیر کے لیے زمین کھودی تو آپ کا جسم صحیح و سالم برآمد ہوا، بعد میں بڑی جسجتو کی گئی کہ آپ کا نام اور حال معلوم ہو، مگر معلوم نہ ہوسکا، اسی رات کسی کو خواب میں معلوم ہوا کہ آپ کا نام سید محمود ہے اور آپ اولیاء اللہ میں سےہیں، بس اسی دن سے آپ کا مزار زیارت گاہ عام خاص ہوگیا، ان کے مزار سے بہت سے حضرات نے فیض پایا، مزار ٹھٹھہ کے غلبہ بازار میں ہے۔
(تحفۃ الطاہرین ص ۱۰۶ و تحفۃ الکرام ج ۳ ص ۲۲۶)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )