حضرت محمود سیدعلیہ الرحمۃ
آپ کا قیام ایک مسجد میں تھا جہاں آپ ہمہ وقت مصروف عبادت رہتے تھے، ایک مرتبہ کوئی نابینا شخص اس مسجد میں آگیا اور قرائن سے سمجھ گیا کہ یہاں کوئی مرد کامل مقیم ہے وہ خود بھی یہیں معتکف ہوگیا، آخر ایک دن باکمال عجزو ۔۔۔۔
حضرت محمود سیدعلیہ الرحمۃ
آپ کا قیام ایک مسجد میں تھا جہاں آپ ہمہ وقت مصروف عبادت رہتے تھے، ایک مرتبہ کوئی نابینا شخص اس مسجد میں آگیا اور قرائن سے سمجھ گیا کہ یہاں کوئی مرد کامل مقیم ہے وہ خود بھی یہیں معتکف ہوگیا، آخر ایک دن باکمال عجزو نیاز حضرت سے اپنے نابینا ہونے کا دکھڑا بیان کیا، اور شفا طلب کی، ایک دن حضرت کو رحم آگیا اپنی زبان کی نوک اس کی دونوں آنکھوں پر پھیر دی وہ شخص باذن اللہ فوراً بینا ہوگیا۔
کار نہ ایں گنبد گردان کند
ہر چہ کند ہمت مردان کند
آپ کا مزار ٹھٹھہ کے غلہ بازار میں ہے۔
(تحفۃ الطاہرین ص ۱۰۱)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )