ستھرے میاں قادری برکاتی مارہروی، سیّد شاہ آلِ برکات
اسمِ گرامی: ستھرے میاں۔
اَلقاب: سند الکاملین، شاہ، آلِ برکات۔
والد ماجد: اسد العارفین حضرت سیّد شاہ
حمزہ عینیؔ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ۔
ولادت:
سند الکاملین حضرت سیّد شاہ آلِ برکات ستھرے میاں قادری
برکاتی مارہروی رحمۃ اللہ تعالٰی
علیہ کی پیدائش 10؍ رجب المرجب 1163ھ کو ہوئی۔
تقویٰ:
آپ کو مسجد میں نماز پڑھنے اور یادِ الٰہی کا بہت شوق تھا۔
مارہرہ شریف میں رہتے ہوئے سخت بیماری کے سبب صرف تین روز آپ مسجد میں نہ جاسکے جس
کا عمر بھر قلق رہا۔
شاعر ی سے شغف:
آپ شاعر بھی تھے اور ’’آشفتہ‘‘
تخلص رکھتے تھے۔
اَولاد و امجاد:
آپ کے چار(4) صاحبزادے ہیں:
·
حضرت سیّد شاہ آل امام جما میاں قُدِّسَ
سِرُّہٗ
·
حضرت سیّد شاہ آلِ رسول احمدی قُدِّسَ
سِرُّہٗ
·
حضرت سیّد شاہ اولادِ رسول قُدِّسَ
سِرُّہٗ
·
حضرت سیّد شاہ غلام محی الدین امیر عالم قُدِّسَ سِرُّہٗ۔
مشہور خلفا:
·
حضرت سیّد شاہ آلِ رسول احمدی قُدِّسَ
سِرُّہٗ
·
حضرت سیّد شاہ اولادِ رسول قُدِّسَ سِرُّہٗ
·
حضرت سیّد شاہ غلام محی الدین امیر عالم قُدِّسَ سِرُّہٗ
·
حضرت حافظ نصیر الدین قُدِّسَ سِرُّہٗ۔
خاص کارنامہ:
آپ کو تعمیرات کا بہت شوق تھا، عبادت و ریاضت سے جو بھی وقت
ملتا تھا درگاہ و خانقاہ کی تعمیر کے لیے وقف فرماتے تھے۔ در گاہ شریف میں جامع
مسجد کی تعمیر جس کا سن تاسیس 1217ھ ہے آپ کا یادگار کار نامہ ہے۔ یہ مسجد اب بھی خانقاہِ برکاتیہ
میں موجود ہے۔
وصال:
آپ نے 26؍ رمضان المبارک بروز سنیچر(ہفتہ) 1251ھ کو
بوقتِ ظہر داعیِ اجل کو لبیک کہا۔
بہ
شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر
روڈ،علی گڑھ۔
دعاؤں کا طالب: محمد حسین مُشاہد رضوی