حضرت سید شرف الدین عیسیٰ بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
سید شرف الدین عیسیٰ نام، کنیت ابو عبدالرحمٰن، حضرت غوث الاعظم کے صاحبزادوں سے ہیں۔ تحصیلِ علوم اپنے والد گرامی ہی کے زیرِ سایہ کی تھی۔ حدیث و فقہ کا درس دیا کرتے تھے۔ کتاب جواہر الاسرار علمِ تصوّف کے حقائق و معارف میں آپ کی مشہور تصنیف ہے۔ ۔۔۔۔
حضرت سید شرف الدین عیسیٰ بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
سید شرف الدین عیسیٰ نام، کنیت ابو عبدالرحمٰن، حضرت غوث الاعظم کے صاحبزادوں سے ہیں۔ تحصیلِ علوم اپنے والد گرامی ہی کے زیرِ سایہ کی تھی۔ حدیث و فقہ کا درس دیا کرتے تھے۔ کتاب جواہر الاسرار علمِ تصوّف کے حقائق و معارف میں آپ کی مشہور تصنیف ہے۔ کتابِ فتوح الغیب حضرت غوث الاعظم نے آپ ہی کے لیے تصنیف کی تھی۔ ۵۷۳ھ میں وفات پائی۔
قطعۂ تاریخِ وفات:
شیخ شرف الدین چو رفت اندر جناں
کن رقم مسعود سیّد پیشوا!!
۵۷۳ھ
سالِ وصلِ آں شہِ اہل کمال!
متقیِ پاک ہم سالِ وصال
۵۷۳ھ