مکّہ و یمن کے درمیان موضع سراۃ میں پیدا ہوئے، سابق الاسلام اور صادق الاسلام اور طاہر القلب تھے، حضرت ابو بکر صدّیق رضی اللہ عنہ نے امیہ بن خلف جمحی سے خرید کر آزاد کر دئیے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ان کے حق میں فرمایا کرتے ابو بکر سیّدنا اعتق سیّدنا بلا لًا (بخاری) عاشقِ ذات نبوی تھے، تمام عمر مؤ ۔۔۔۔
مکّہ و یمن کے درمیان موضع سراۃ میں پیدا ہوئے، سابق الاسلام اور صادق الاسلام اور طاہر القلب تھے، حضرت ابو بکر صدّیق رضی اللہ عنہ نے امیہ بن خلف جمحی سے خرید کر آزاد کر دئیے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ان کے حق میں فرمایا کرتے ابو بکر سیّدنا اعتق سیّدنا بلا لًا (بخاری) عاشقِ ذات نبوی تھے، تمام عمر مؤذّن رہے، حضور علیہ الصّلوٰۃ والسّلام نے اِن کے شان میں فرمایا ہے انا سابق العرب و بلال سابق الحبشۃ۔ ۲۰ھ میں دمشق میں فوت ہوکر بابِ صغیر کے پاس دفن ہوئے۔ [۱] [۱۔ مدارج النبوۃ جلد دوم ص ۵۸۲ شرافت ۱۲]
(شریف التواریخ)