حضرت تاج محمد قریشی
آپ حضرت غوث بہاؤ الدین ذکریا ملتانی کے اولاد امجاد سے ہیں بڑے کمال کے صاحب تھے، آپ حضرت شاہ اسماعیل قادری کی آمد سے بہت پہلے پرانی نورائی شریف میں تشریف لائے تھے آپ کی داڑھی مبارک بہت طویل تھی او ۔۔۔۔
حضرت تاج محمد قریشی
آپ حضرت غوث بہاؤ الدین ذکریا ملتانی کے اولاد امجاد سے ہیں بڑے کمال کے صاحب تھے، آپ حضرت شاہ اسماعیل قادری کی آمد سے بہت پہلے پرانی نورائی شریف میں تشریف لائے تھے آپ کی داڑھی مبارک بہت طویل تھی اور اس سے اس سر زمین کو (جہاں آپ کے پیر و مرشد حضرت شاہ اسماعیل قادری جیلانی علیہ الرحمۃ نے متمکن ہونا تھا) صاف کرتے، اور جھاڑو دیا کرتے تھے اورفرمایا کرتے تھے کہ یہ سرزمین میرے مرشد کا مسکن بننے والی ہے۔
آپ کی اولاد میں اس وقت سعید محمد قریشی مجذوب صفت اور صاحب کرامت بزرگ موجود ہیں اور آپ کے سجادہ ہیں۔آپ کے مزید حالت معلوم نہ ہوسکے۔
آپ کا مزار پر انوار حضرت شاہ اسماعیل قادری جیلانی علیہ الرحمۃ کے مقبرہ سے جنوبی جانب سے ۳ فرلانگ کے فاصلہ پر نورائی شریف ضلع حیدر آباد میں واقع ہے۔
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )