حضرت یاسین مغربی حجام اسود علیہ الرحمۃٰ
آپ ولی اور صاحب کرامت ہیں،لیکن حجامی کی صورت میں اس کو چھپا رکھا تھا۔امام نودی رحمتہ اللہ علیہ ان کےمرید و معتقد تھے۔ان کو زیارت کو گئے تھے۔ان کی صحبت و خدمت سے تبرک حاصل کرتے تھےاور ان کی نسبت اراد ۔۔۔۔
حضرت یاسین مغربی حجام اسود علیہ الرحمۃٰ
آپ ولی اور صاحب کرامت ہیں،لیکن حجامی کی صورت میں اس کو چھپا رکھا تھا۔امام نودی رحمتہ اللہ علیہ ان کےمرید و معتقد تھے۔ان کو زیارت کو گئے تھے۔ان کی صحبت و خدمت سے تبرک حاصل کرتے تھےاور ان کی نسبت ارادت کے مقام میں تھی۔جس امر کا وہ اشارہ کرتے،اسی پر چلتے تھے۔ایک دن ان سے کہا کہ جوکتابیں تمہار ےپاس مستعار ہیں۔وہ ان کو مالکوں کو دے دواور اپنے گھر جاؤ۔ان کو بات امام نے قبول کی۔جب اپنے وطن کو گئے تو دیکھا کہ بیوی بیمار ہےاور فوت ہوگئی۔شیخ یاسین ماہ ربیع الاول۶۸۷ھ میں فوت ہوئے۔ان کی عمر اسی سال کی تھی۔امام محی الدین نودی رحمتہ اللہ ۲۴رجب ۷۷۷ھ میں فوت ہوئے ہیں۔
(نفحاتُ الاُنس)