حضرت یوسف ملتا نی (شا ہ) علیہ الرحمۃ
آپ گر د نہر میں پیدا ہو ئے ۵۵۰ ھ میں ہجرت کرکے ملتان میں قیام فرمایا صا حب کرامت بزرگ تھےوفات کے بعد تک آپ کی کرامات جاری رہیں خاص طور پر یہ کرامت کہ جو کو ئی آپ کے پاس ارادہ بیعت سے آتا آپ مز ار سے اپنا ہاتھ باہر نکال دیتے تھے، ۔۔۔۔
حضرت یوسف ملتا نی (شا ہ) علیہ الرحمۃ
آپ گر د نہر میں پیدا ہو ئے ۵۵۰ ھ میں ہجرت کرکے ملتان میں قیام فرمایا صا حب کرامت بزرگ تھےوفات کے بعد تک آپ کی کرامات جاری رہیں خاص طور پر یہ کرامت کہ جو کو ئی آپ کے پاس ارادہ بیعت سے آتا آپ مز ار سے اپنا ہاتھ باہر نکال دیتے تھے،شیخ صد رالدین ملتانی کے زمانہ تک یہی حال تھا،د
شیخ صدرالدین چاہتے تھے کہ یہ کرامات اس طرح عام نہ رہےایک روز آپ شاہ یو سف کے مزارپرآئے اور فرمایایو سف ہاتھ اندر کھینچ لو،دست در ازی چھوڑ دو،اس پر قبر کے اندر سے جواب آیا،صدر!آج تم نے درویش کاہاتھ کو تاہ کیا تو تمہارا نام بھی درویش نے لوح زمانہ سے ہٹا دیا،یہی وجہ ہے کہ شیخ بہا ؤالدین کے بعد ان کے پوتےرکن الدین کا نام لوگوں کی زبان پرہے،اورصد رالدین کو یہ شہرت حاصل نہیں،شاہ یو سف کے پیر شاہ قہور جنیدی علوی گردیزی ہیں، سلسلہ کے اعتبار سے اویسی تھے آپ کا مزار ملتان میں ہے مو لف نے با رہا اس مزار کی زیارت کی ہے۔آپ شیخ بہا ؤالدین زکریا رحمہ اللہ کے ہمعصر تھے۔
(اذکار ابرار ،ص ۲۴ ۔اخبار الاخیا ر ،ص ۶۷ )
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )