حضرت زین الدین بن ابراہیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
المشہور بہ ابن نجیم حنفی مصری
شیخ عمر بن ابراہیم بن محمد الشہیر بہ ابن نجیم مصری: سراج الدین لقب تھا فقیہ،محقق،رشیق العبارۃ،کامل الاطلاع،علومِ شرعیہ میں ماہر متجر،مسائل غریبہ میں عواص مقبولِ عالم و ۔۔۔۔
حضرت زین الدین بن ابراہیم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
المشہور بہ ابن نجیم حنفی مصری
شیخ عمر بن ابراہیم بن محمد الشہیر بہ ابن نجیم مصری: سراج الدین لقب تھا فقیہ،محقق،رشیق العبارۃ،کامل الاطلاع،علومِ شرعیہ میں ماہر متجر،مسائل غریبہ میں عواص مقبولِ عالم و خاص اور مغزز ومعظم عند الحکام تھے۔علم اپنے بھائی صاحب بحر الرائق سے حاصل کیا کتاب نہر الفقئق شرح کنز الدقائق ار اجابۃ السائل فی اختصار انفع الوسائل تصنیف کیں،کتاب نہر میں اپنے بھائی کی شرح کنز پر بڑے مناقشے کیے،وفات آپ کی ۱۰؍ربیع الاول ۱۰۰۵ھ میں ہوئی اور اپنے بھائی کے پہلے میں مدفون ہوئے،’’راسخِ قدم‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)