شیخ سید محمد ہشام کبانی حسینی نقشبندی حقانی
آپ کی ولادت:
1364ھ/1945ء
بیروت (لبنان) میں پیداہوئے۔
نام ولقب :
رہبر شریعت، محسن ملت، مبلغ اسلام مشہور عرب صوفی مرشد
شیخ سید محمد ہشام قبانی حسینی نقشبندی حقانی بیروت (لبان) میں پیدا ہوئے۔ آپ ائمہ
اھل بیت قدس اللہ سرار ہم کے نامور سپوت اما م جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد
امجاد میں ہیں ۔ آپ نے امریکن یونیورسٹی بیروت سے سائنس میں بی۔ اے کیا اور بلجیم
کی ایک یونی ورسٹی میں فن طب کی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں دمشق میں اسلامی قانون کی
ڈگری حاصل کی۔
دور حاضر کے نقشبندی شیوخ
شیخ عبداللہ داغستانی(1973ء) اور شیخ محمد ناظم الحقانی دامت برکاتہ کی صحبت
ابتدائے جوانی سے اختیار فرمائی ۔ 1991ء میں اپنے شیخ خواجہ ناظم حقانی کے حکم سےا
مریکہ منتقل ہوئے تاکہ نقشبندی طریقہ کو اس نئی دنیا میں رائج فرمائیں۔ چنانچہ اس
چھ سال کی قلیل مدت میں کینیڈا ، اور امریکہ میں الحمداللہ کئی مراکز قائم
فرمادیئےہیں۔ جہاں روز افزوں امریکی اور افریقی نسل سے تعلق رکھنے والے افراد
اسلام کی دولت سے مالا مال ہوکر جاوہ
طریقت پر سرگرمی سے گامزن ہیں۔
آپ نےمتعدد جامعات میں
اسلام اور تصوف پر گراں قدر خطبات ارشاد فرمائے۔ ان جامعات میں یونی ورسٹی آف
شگاگو، کولمبیا، ہاورڈ، برگلے، میک گل، کان کارڈیا، ڈاسن کالج شامل ہیں۔ علاوہ
ازیں آپ نے امریکہ ، یورپ، اقصائے مشرق اور شرق اوسط کے دینی اور علمی مراکز میں
خطبات بھی ارشاد فرمائے ہیں۔
شیخ ہشام، امداللہ حیاتہ
للاسلام والمسلمین، کا پیام امن وطریقت یہ
ہے کہ صوفی تعلیمات کو سرگرمی سے پھیلاجائے جودرحقیقت انسانی برادری اور خدائے
واحد کی ذات عالی پر یقین کی دولت سے مالا مال ہے جو ہرمذہب اور روحانی طریقوں کی
جان ہے۔ مرد مؤمن جو اس کائنات کے خالق ومالک کی طرف سے متولی اور خلیفہ ہے اس کا
یہ فرض ہے کہ رنگ، نسل، زبان، اور دیگر اختلافات کو دور کرکے پوری انسانیت کو ایک
پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کرے جس طرح اولیاء امت نے اپنی مادروطن کو چھوڑ کر
دنیا کے ہر خطہ میں پھیل کر گمراہ انسانیت کو جنت، نیکی اور ہمدردی کے راستے پر
ڈالا تھا۔
شیخ ہشام اپنے شیخ طریقت
کی جانب اس بات کے مجاز قرار دیےگئے ہیں کہ وہ اپنے ارادت مندوں کی حب حقیقی کی
طرف رہبری کریں، شیخ ہشام کی گران قدر تالیف انگریزی زبان میں ۔
( I he Naqshbandi Sufi Way یا History of The Saints of The Golden Chain ) اردو میں پروفیسر خلیق احمد نظامی کی تاریخ مشائخ چشت کی طرح) چالیس
نقشبندی اولیاء کرام کے حالات اور کارناموں پر مشتمل ہے در حقیقت عہد آفریں تاریخ
ساز شہ کار ہے جویورپ اور امریکہ کے مسلمانوں اور حقیقت شناس برادران.
وصال پر ملال:
امریکہ میں طویل قیام کے دوران فروغ اسلام میں عظیم خدمات
پیش کرنے کے بعد 2جمادی الاخر 1446ھ/ 5 دسمبر 2024ء کو امریکہ میں وفات پائی۔
