/ Friday, 03 May,2024

سیدعلی بغدادی

شیخ سیدعلی بغدادی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: شیخ سید علی بغدادی﷫۔لقب:زبدۃ الاصفیاء۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: شیخ سید علی بغدادی بن سید محی الدین ابو نصربن عمادالدین ابو صالح نصرعلیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ کاخاندانی تعلق ساداتِ کرام کےعالی گھرانےسےہے۔والدگرامی سلسلہ عالیہ قادریہ کےامام اور شیخِ طریقت اورامام الوقت تھے۔ مقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بغداد معلیٰ عراق میں ہوئی۔(تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ:271) تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم وتربیت اپنے والدِ گرامی کےزیر سایہ ہوئی۔دیگر مشائخِ وقت سے بھی مختلف علوم وفنون میں اوربالخصوص فقہ وحدیث میں بغداد کےماہرین ِ علم سےعلمی استفادہ کیا۔تحصیلِ علم کےبعد درس وتدریس میں مصروف ہوگئے۔کثیرمخلوقِ خدانےآپ سےاکتساب علم کیا۔(ایضا:271) بیعت وخلافت: آپ اپنے والد گرامی سید محی الدین ابونصر﷫کےدستِ حق پرست پر بیعت ہوئے،اور آپ کاشمار والد گرامی کےارشد خلفاء میں ہوتا تھا۔ ۔۔۔

مزید

میرسید موسی قادری بغدادی

حضرت میرسید موسی قادری  بغدادی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت میر سید موسیٰ بغدادی قادری﷫۔ والد کا اسم گرامی: حضرت میر سید علی ﷫۔ آپ کا نسبی تعلق ساداتِ کرام کےعظیم خانوادے سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بغدادمقدس میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ﷫نے اپنے والد ِگرامی اورمشائخِ عراق سے کسبِ علم کیا۔تمام علوم و فنون میں یکتائے زمانہ تھے۔ بیعت وخلافت:  سلسلہ عالیہ قادریہ میں اپنے والد بزرگوار حضرت میر سید علی  بغدادی﷫ سے بیعت ہوئے،اور مجاہدات کے بعد اجازت و خلافت سے مشرف ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ المشائخ، سردار الاولیاء، امام الاتقیاء، جامع الفضائل،حضرت  میر سید موسیٰ ﷫۔آپ﷫ سلسلہ عالیہ قادریہ کے شیخِ کامل اور بائیسویں امام اور شیخِ طریقت ہیں۔آپ﷫ بڑے کامل، عبادت و ریاضت میں بے مثل اور صاحبِ تصرفات ظاہر و باطن تھے۔ آپ﷫ کی ذات سے اکثر افراد نے فیض پایا اور علوم و معارف کو بڑی ۔۔۔

مزید

سید محی الدین ابو نصر محمد

سید محی الدین ابو نصر محمد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: کنیت: ابو محمد۔ لقب: محی الدین ۔ اسم گرامی: محمدبن ابو صالح نصر۔ مکمل نام: محی الدین ابو نصرمحمد﷫۔ سلسلہ نسب: محی الدین ابو نصرمحمد بن سید ابو صالح عبد اللہ نصر بن سید عبد الرزاق بن غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی﷢۔ تحصیل ِعلم: آپ کی تعلیم و تربیت والد گرامی کےزیر سایہ ہوئی۔فقہ و حدیث دیگر علوم ِعقلیہ و نقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی سےفرمائی۔ان کےعلاوہ آپ نےبہت سے مشائخ ِ وقت اور محدثین کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا۔جن میں حسن بن علی مرتضیٰ العلوی، ابو اسحق یوسف بن ابی حامد، ابی الفضل محمد بن عمر ارموی، وغیرھم۔ بیعت و خلافت: آپ﷫ اپنے والد گرامی سید ابو صالح عبد اللہ نصر﷫ سے بیعت ہوئے اور خلافت وخرقہ قادریہ سے مشرف ہوئے۔ سیرت وخصائص: سراج العلماء، زبدۃ الازکیاء، عمدۃ الاتقیاء، کثیر العلم حضرت سید محی الدین ابو نصر محمد ﷫۔۔۔۔

مزید

علامہ سیداحمد کالپوی

حضرت سیداحمد کالپوی﷫ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت میرسیداحمد۔لقب:کالپی شریف کی نسبت سے’’کالپوی‘‘ کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:میر سید احمد کالپوی  بن  میر سید محمد کالپوی بن  حضرت ابو سعید بن بہاء الدین  بن عماد الدین بن اللہ بخش بن سیف الدین بن مجید الدین بن شمس الدین بن شہاب الدین بن عمر بن حامد بن احمد الزاہد الحسینی الترمذی ثم الکالپوی ۔﷭۔میرسید احمد کالپوی ﷫ کےوالد گرامی حضرت سید محمد کالپوی﷫سلسلہ عالیہ قادریہ کےعظیم شیخ ِ طریقت اور تیسویں امام تھے۔آپ کےجدامجد حضرت ابو سعید﷫آپ کے والدگرامی کی  ولادت سے قبل ہی محبت فی اللہ میں شہر دکن کی جانب تشریف لے گئے اور مفقود الخبر ہوگئے۔ آپ کا آبائی وطن ترمذ تھا، آپ کے آباؤ اجداد ترمذ سے ہجرت کر کے جالندھر تشریف لائے۔آپ کے جد امجد  سید ابو سعید﷫نے وہاں سے کالپی  کو اپنا وطن بنایا ۔آپ ترم۔۔۔

مزید