حضرت علامہ حافظ سید حسین احمد کاظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ مولانا حافط سید حسین احمد کاظمی بن مولانا حافظ حاجی سید جمیل احمد کاظمی امروہہ (یوپی ، انڈیا) میں ۱۸، اکتوبر ۱۹۲۲ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے اپنے والد کے ہاں تعلیم کا آغاز کیا اور سات سال کی عمر میں انہی کے پاس قرآن مجید حفظ کیا ۔ مولانا قاری محمد مصلح الدین صدیقی سے علم قرأت و تجوید کی تعلیم حاصل کی ۔ مولوی عالم فاضل کے امتحانات کراچی بورڈ سے پاس کئے ۔ بیعت : آپ اپنے چچا جان غزالی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ملتانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے دست بیعت ہوئے ۔ شادی واولاد : آپ نے شادی کی ۔ سات بیٹے اور دو بیٹیاں تولد ہوئیں ۔ ۱۔سید عبدالرحمن کاظمی مرحوم ۲۔سید حمزہ احمد کاظمی ۳۔سید محمد حسین کاظمی مرحوم  ۔۔۔
مزیدحضرت خواجہ پیر محمد فاروق رحمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت خواجہ محمد فاروق رحمانی بن حضرت محمد فرید بن وزیر حسین نے دہلی ( انڈیا) میں ۱۹۰۲ء کو تولد ہوئے۔ آپ کا خاندان عرب شریف سے ہندوستان کے مغل بادشاہ شہاب الدین محمد شاہجہان کی ایماء پر وطن عزیز کو خیر باد کہہ کر ہندوستان میں وارد ہوا۔ آپ کا قبیلہ نہ صرف فن تعمیرات میں ماہر تھا بلکہ خطاطی ، زرگری ، نقشہ نویسی ، شناخت جواہرات ، مصوری مغل آرٹ ، تلوار وزرہ سازی اور پچی کاری و دیگر فنون میں بھی یگانہ روزگار تھا اس لئے مغلیہ عہد حکومت میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ سولہ سال کی عمر میں والدہ کا انتقال ہواپھر کلی طور پر تربیت والدہ کی شفقت کے تحت ہوئی ۔ شادی و اولاد: ۱۹۲۸ء کو چھبیس سال کی عمر میں والدہ ماجد ہ فاطمہ خاتون نے اپنے بھائی شریف اللہ کی دختر نیک اختر امینہ خاتون سے آپ کی شادی کرادی ۔ جن کے بطن سے دو بیٹے اور چھ بیٹیاں تولد ۔۔۔
مزیدحضرت علامہ مولانا حافظ محمد یونس (چکوال سابق مدرس خدام الصوفیہ گجرات)۔۔۔
مزیدحضرت علامہ مولانا حافظ غلام مرتضی عطائی (مدرس جامعہ محمدیہ رضویہ محمد پورہ فیصل آباد)۔۔۔
مزید