پیر , 25 شوّال 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 13 April,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدناعقیل ابن مالک

 حمیری۔شاہزادوں میں سے ہیں قبیلۂ بنی حنیفہ کے پڑوسی تھے مسلمان تھے مجتہدتھے انھوں نے اس قبیلہ کے لوگوں کواسلام پرقائم رہنے کی تاکید کی تھی جبکہ ان لوگوں نے مرتد ہو جانے کاارادہ کیاتھامگران لوگوں نے ان کی بات نہ مانی۔یہ وثیمہ کاقول ہے۔ان کا تذکرہ ابن دباغ نے ابوعمرپراستدراک کرنے کے لیے کیاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)۔۔۔

مزید

شیخ سعید قیروانی

حضرت ابو عثمان سعید بن سلام مغربی رحمۃ اللہ علیہ منجملہ ائمہ طریقت،سیف سیادت،آفتاب نجابت،حضرت عثمان سعید بن سلام مغربی رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔جو اہل استقامت بزرگوں میں سے تھے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ صاحب ریاضت و سیاست اور فنون علم میں کامل مہارت رکھتے تھے۔آپ کی نشانیاں بکثرت اور براہین عمدہ ہیں۔ آپ کا ارشاد ہے: ‘‘من آئر صحبۃ الاغنیاء علی مجاندۃ الفقراء ابتلاء اللہ تعالیٰ بموت القلب’’ ‘‘جو درویشوں کی صحبت پر امیروں کی ہم نشینی کو ترجیح دیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے دل کی موت میں مبتلا کردیتا ہے۔’’ اس لیے کہ جب درویشوں کی مجلس کے مقابلہ مین تو نگروں کی صحبت اختیار کرے گا تو اس کا دل حاجت کی موت سے آپ ہی مرجائے گا اور اس کا جسم و ہم و گمان میں گرفتار ہوجائے گا۔ جب کہمجلس چھوڑ نے کا نتیجہ دل کی موت ہے تو صحبت سے اعراض کا کیا انجام ہوگا۔؟ان مختصر کلمات میں ص۔۔۔

مزید

سیّدناعقیل ابن ابی طالب

   یعنی عبدمناف بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف قریشی ہاشمی ہیں یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازاداورعلی اورجعفرکے علاقی بھائی تھےیہ اپنے دونوں بھائیوں سے بڑےتھے چنانچہ جعفرسےدس برس بڑےتھےاورجعفر علی سے دس برس بڑے تھے۔اس کو محمد بن سعدوغیرہ نے کہاہےانک کنیت ابویزیدتھی ان کی والدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم تھیں ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا کہ میں تم کو بسبب دومحبتوں کے بہت زیادہ محبوبو رکھتاہوں ایک تو حب قرابت کی وجہ سے دوسرے یہ کہ تم سے اپنے چچاکی محبت کا میں زیادہ عالم ہوں۔عقیل ان لوگوں میں ہیں جوکہ مشرکین کے ساتھ غزوۂ بدرمیں جبراشریک تھے پس یہ اسی روزقید کرلیےگئے ان کے پاس کچھ مال نہ تھاتوان کے چچاعباس نے ان کافدیہ دیاتھا۔پھرواقعہ حدیبیہ کے قبل مسلمان ہوکرآگئےتھے اور۸ھہجری میں انھوں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی تھی۔اور غزوۂ موتہ میں شریک تھےپھروہاں ۔۔۔

مزید

سیّدناعقیبہ ابن رقیبہ

 اوربعض نے کہاہے کہ رقیبہ بن عقیبہ ہیں ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے مختصرلکھا ہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)۔۔۔

مزید

ابن عمروسیّدناعقیب

  یہ سہل بن عمروبن عدی بن زیدبن جشم بن حارثہ کے بھائی تھے انصاری حارثی ہیں غزوۂ احد میں شریک تھے عقیب کا ایک بیٹاتھاجس کو سعد کہتےتھے۔ان کی کنیت ابوالحارث تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے۔مگران کوجنگ احد میں چھوٹاسمجھ کرپھیردیاتھااورغزوۂ احدمیں نہیں شریک ہوئے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)۔۔۔

مزید

سیّدناعقفان

ابن شعتم ان کی کنیت ابووزادتھی بدویان بصرہ میں ان کا شمارہے۔ان سے یہ حدیث مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ عقفان اوران کےدونوں بیٹے خارجہ اورمرداس آئےتھے پس آپ نے ان کے واسطے دعا کی۔ان کاتذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)۔۔۔

مزید

سیّدناعقربہ جہنی

جہنی ہیں عقبہ بن عبداللہ بن عقبہ بن بشیربن عقربہ نے اپنے والدسےانھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے وہ کہتےتھے میں نے اپنے والدبشیرکوکہتےہوئے سنا کہ میرے والد عقربہ واقعہ احد میں شہیدہوگئےتومیں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روتاہواحاضرہواآپ نے فرمایا کہ تیراکیانام ہےمیں نے عرض کیاعقربہ آپ نے فرمایا توبشیرہے کیاتواس امرپرراضی نہیں ہے کہ میں تیراباپ ہوجاؤں اورعائشہ تیری ماں ہوجائے۔پھرآپ نے سکوت کیا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نےلکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)۔۔۔

مزید

سیّدناعقبہ ابن وہب بن کلدہ رضی اللہ عنہ

 بن جعد بن ہلال بن حارث بن عمروبن عدی بن جشم بن عوف بن بہثہ بن عبداللہ بن غطفان بن قیس بن عیلان غطفانی ہیں بنی سالم بن غنم بن عوف بن خزرج کے حلیف تھے۔عقبہ اولی اورعقبہ اخری اوربدرمیں یہ شریک تھے۔ابن اسحاق نے کہاہے کہ عقبہ وہ ہیں جوکہ انصار میں سب سے پہلے اسلام لائےتھےاوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے مل گئے اوروہیں مکہ مکرمہ میں رہنے لگےیہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی اورانھوں نے بھی مدینہ کی طرف ہجرت کی یہ عقبہ مہاجری انصاری کہے جاتےتھے۔رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ بدر اوراحد میں شریک تھےبعض نے کہاہے کہ عقبہ بن وہب یہ وہی شخص ہیں جنھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں کنپٹیوں سے احد کے واقعہ میں دونوں حلقے(خودکے)نکالے تھے۔بعض لوگ کہتے ہیں بلکہ ان دونوں کوابوعبیدہ بن جراح نے نکالاتھا۔واقدی نے کہاہے کہ ان دونوں نے مل کر علاج کہاتھااورحلقوں کوان دونوں نے ۔۔۔

مزید