منگل , 04 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 21 April,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدناعبدالرحمن ابن رشید رضی اللہ عنہ

  ۔ابوموسیٰ نے کہاہے کہ بعض لوگ بحوالہ امام بخاری ان کو صحابی کہتے ہیں ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھا ہے۔۔۔۔

مزید

 سیّدناعبدالرحمن ابن ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ

   اسلمی مدنی ہیں ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے روایت کی ہے ان کاتذکرہ ابوعمر نے مختصرلکھاہے۔۔۔۔

مزید

سیّدناعبدالرحمن رضی اللہ عنہ

  ابن درہم کندی ہیں۔ان کا ذکرصحابہ میں کیاگیاہے انھوں نے استغفار کے متعلق رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے (ایک حدیث)روایت کی ہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصربیان کیا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدناعبدالرحمن رضی اللہ عنہ

ابن خنیش تیمی اوربعض نے ان کو عبداللہ بیان کیاہے مگرعبدالرحمن صحیح ہے۔ہم کو ابن ابی حبہ نے اپنی سندکوعبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی کہ وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھےہم سے شیبان بن حاتم یعنی ابوسلمہ غنوی نے جعفر بن سلیمان صبعی سے انھوں نے ابونیاح سے نقل کرکے بیان کیا کہ میں نے عبدالرحمن بن خنیش سے پوچھاوہ اس وقت بہت بوڑھے تھے کہ کیا آپ نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاتھا انھوں نے کہا کہ ہاں دیکھا تھا پھرمیں نے پوچھا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رات کو جس میں شیاطین ان کے ساتھ فریب کرنے چاہتے تھے کیاکیا توعبدالرحمن بن خنیش نے کہاکہ شیاطین پہاڑوں کے دروں اورنالوں سے (نکل نکل کر) رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے مبارک کو جلاناچاہتا تھا۔اسی اثناء میں جبریل علیہ  السلام نازل ہوئے اورکہا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہیے حضرت نے فرمایاکیاکہوں جبریل ن۔۔۔

مزید

سیّدناعبدالرحمٰن ابن اذنیہ۔ رضی اللہ عنہ

  عبدی اسحاق بن راہونیہ نے اپنی (کتاب)مسند میں ان کو صحابہ میں بیان کیا ہے۔ہمیں ابوموسیٰ نے اجازۃً خبردی وہ کہتےتھے ابویعلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن محمد بن شیرویہ نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا وہ کہتےتھے ہم سے ابواحوص نےبیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ابواسحاق نے عبدالرحمٰن بن اذنیہ سے روایت کرکے بیان کیا۔میں گمان کرتاہوں کہ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوذکرکرکے یہ کہا کہ آپ نے فرمایاتھا کہ جس کسی نے کسی چیز پر قسم کھائی (کہ واللہ میں فلاں کام کروں گا) اور پھراس نے اس کام کا جالب مخالف اچھاسمجھا تو چاہیے کہ اس کو کرلے اور اپنی قسم کا کفارہ دے ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسی ٰ نے لکھا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدناعبدالرحمٰن ابن ارقم رضی اللہ عنہ

   ان کا تذکرہ علی عسکری وغیرہ نے بیان کیا ہے۔بعض لوگوں نے بیان کیا ہے کہ یہ عبدالرحمٰن بن ارقم کے بھائی ہیں ۔یزید بن عبداللہ تستری نے عبداللہ ابن ابی سعید بن ابی ہند سے انھوں نے ایک انصاری سے انھوں نے عبدالرحمٰن بن ارقم سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتم لوگ (ماہ رمضان میں)سحری کھایاکرو مسلمان کے واسطے سحری کھانابہت اچھا ہے اور سحری کھانے والوں پر اللہ عزوجل رحمت نازل فرماتاہے۔اس حدیث کو عبدالرحمٰن بن قیس نےعبداللہ بن سعید سے انھوں نے محمدبن قیس بن حارث سے انھوں نے شماس سے جو انصار میں سے ایک شخص تھے انھوں نے عبدالرحمٰن بن ارقم سے روایت کیاہے۔ابوموسیٰ نے ان کا تذکرہ لکھاہے۔۔۔۔

مزید

سیّدناعبدالرحمٰن ابن ابزی  رضی اللہ عنہ

  ۔خزاعی۔یہ نافع بن عبدالحارث کے غلام تھے انھوں نے کوفہ میں سکونت اختیارکرلی تھی۔ ان کو حضرت علی  رضی اللہ عنہ نے خراسان کاحاکم بنایاتھا۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کوپایاہے۔ ان کی اکثرروایتیں حضرت عمر اورابن ابی کعب  رضی اللہ عنہما سے منقول ہیں۔ انھیں کے بار ے میں (حضرت)عمر بن خطاب کا یہ قول ہے کہ عبدالرحمٰن بن ابزیٰ ان لوگوں میں ہیں کہ جن لوگوں کا مرتبہ کو اللہ عزوجل نے قرآن کے حفظ کرنے کے صلہ میں بلندکیا ان سے ان کے دونوں لڑکے سعیداورعبداللہ نے عبداللہ بن ابی مجاہد نے حدیث روایت کی ہے۔ہمیں خطیب ابوفضل یعنی عبداللہ بن احمد نے اپنی سند سے ابوداؤد طیالسی تک خبردی وہ کہتے تھے ہم سے شعبہ نے محمد بن ابی مجاہد سے نقل کر کے بیان کیا ہو کہتے تھے کہ ابوبردہ اور عبداللہ بن شداد نے بیع سلم کے متعلق جھگڑا کیا تولوگوں نے مجھ کو ابی بن ابی اوفی کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے ۔۔۔

مزید

سیّدناعبدخیر ان کانام(پہلے) عبدشر رضی اللہ عنہ

تھا۔تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدخیر رکھ دیا اس کو ابن مندہ وغیرہ نے حوشب ذی ظلیم کے تذکرہ میں بیان کیاہے اور ان کے تذکرہ میں نہیں لکھاہے۔یہ عبدخیر قبیلہ بنی حمیرسے ہیں اور جواس کے پہلے گذرے ہیں وہ قبیلہ ہمدان سے ہیں۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔۔۔۔

مزید

سیّدناعبدالرحمٰن بن حاطب رضی اللہ عنہ

   بن ابی بلغہ لحمی ہیں۔ان کے نسب کا ذکر ان کے والد کے نسب میں ہوچکا ہے۔ان کی کنیت ابویحییٰ تھی ۔یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں پیداہوئے تھے ان سے ان کے بیٹے یحییٰ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ۔میں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا ہے کہ آپ عید کی نماز اداکرنے کے واسطے ایک راہ سے جاتے اور دوسرے راہ سے واپس آتے تھے۔جعفر ابن سلیمان نے محمد بن عمروبن علقمہ سے انھوں نے محمد بن عبدالرحمٰن بن حاطب سے انھوں نے اپنے والد یعنی عبدالرحمٰن ابن حاطب سے روایت کی ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے لوگوں نے عشا کی نماز کاوقت پوچھاتو آپ نے فرمایاکہ (عشا کی نماز کا وقت اس وقت آتاہے جب ہرطرف شب کی تاریکی پھیل جائے۔قطن بن نسیر نے جعفر سے انھوں نے حضرت عائشہ صدیقہ  رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کوروایت کیا ہے اور انھوں نے یعنی (عبدالرحمٰن نے)۶۸ھ؁ میں وفات پائی ان کا تذکرہ تینوں ۔۔۔

مزید

سیّدناعبدالرحمٰن بن حارثہ رضی اللہ عنہ

  اوربعض لوگوں نے ابن جاریہ بیان کیا ہے ابومسعود نے اس کو ذکرکیاہے ان کا صحابی ہونا ثابت نہیں ہے محمد ابن کعب قرطی نے ابن ابی سلیط سے انھوں نے عبدالرحمٰن ابن حارثہ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(ایام گرمامیں)جب ذراٹھنڈک ہوجائے تو نماز ظہر اداکیاکرو۔(انکاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے بیان کیا ہے۔۔۔۔

مزید