جمعہ , 21 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Friday, 08 May,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ )رمیصاء( رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ )رمیصاء( رضی اللہ عنہا) رمیصاء اور ایک روایت میں عمیصاء آیا ہے،یہ خاتون انس بن مالک کی والدہ تھیں،ان سے جناب عائشہ،ام سلمہ اور ان کے بیٹے انس بن مالک وغیرہ نے روایت کی،ابو طلحہ کی زوجہ تھیں،ان کی کنیت ام سلیم تھی،اور زیادہ تر کنیت سے جانی جاتی تھیں۔ ابوالفضل مخزومی الفقہیہ نے باسنادہ ابویعلی سے،انہوں نے صالح بن مالک سے ،انہوں نے عبدالعزیز بن ابوسلمہ سے، انہوں نے محمد بن منکدر سے،انہوں نے جابر سےروایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،میں نے خواب میں دیکھا،کہ میں جنّت میں داخل ہواہوں،اور رمیصاء وہاں موجود ہیں،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ ) ام العلاء( رضی اللہ عنہا)

ام العلاء حرام بن یم کی پھوپھی،ان سے عبدالملک بن عمیر نے روایت کی کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام العلاء کی عیادت کو تشریف لائے ،فرمایا،اے ام العلاء تجھے مبارک ہو کہ بیماری سے مسلمان کے گناہ ایسے دھل جاتے ہیں جس طرح آگ میں لوہے کا زنگ اتر جاتا ہے۔ اور اس حدیث کو حزم بن حکیم نے اپنی پھوپھی سے روایت کیا ، ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے اور ابوعمر کا قول ہم ام العلاء انصاریہ کے ترجمے میں ابن سکن سے بیان کرچکے ہیں،ابوعمر نے بھی ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ان پر علیحدہ ترجمہ نہیں لکھا،واللہ اعلم۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )رمیصاء( رضی اللہ عنہا)

رمیصاے اوربروایتے عمیصاء،اس خاتون نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے خاوند کی شکایت کی،سلیمان بسار نے عبیداللہ بن عباس سے روایت کی،کہ رمیصاء نے حضورِ اکرم سے اپنے خاوند کے خلاف شکایت کی،اس خیال سے کہ اسے خبر نہ ہوسکے گی،تھوڑی سی دیر کے بعد خاوند بھی آگیا،انہوں نےکہا،یارسول اللہ! یہ جھوٹ بک رہی ہے،اور اس کا مقصد اپنے پہلے خاوند کے پاس جانا ہے،آپ نے فرمایا،یہ اس وقت تک ہونہیں سکتا،جب تک تو ایک اور مرد کا مزہ نہ چکھ لے،ابن مندہ اور اب نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ ) ام عبدالرحمٰن( رضی اللہ عنہا)

ام عبدالرحمٰن بن طارق بن علقمہ،یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے حسن بن علی سے،انہوں نے ابوعاصم سے،انہوں نے ابن جریج سے،انہوں نے،عبیداللہ بن ابی یزید سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن طارق سے،انہوں نے اپنی والد سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم داریعلی کے ایک مکان میں تشریف لاتے اور کعبے کی طرف منہ کر کے دعاکرتے پھر آپ کے ساتھ ہم باہر نکلتیں،آپ دعا فرماتے،ہم اسلام قبول کرچکی تھیں،ابنِ مندہ ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ ) ام ِعمیس( رضی اللہ عنہا)

(سیّدہ ) ام ِعمیس( رضی اللہ عنہا) ام عمیس بن مسلمہ بن سلمہ بن خالد بن عدی انصاریہ جو محمد اور محمود پسران مسلمہ کی ہمشیرہ تھیں اور رافع بن خدیج کی زوجہ،ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی،" وَاِنِ امرَاَۃٌ خَافَت مِن بَعلِھَا نُشُوزًااَواِعرَاضًا "بقولِ ابن حبیب انہوں نے حضور اکرم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )رمیثہ( رضی اللہ عنہا)

رمیثہ دختر حکیم،لیث بن سعد نے یزید بن ابوحبیب سے ان کی ایک حدیث روایت کی،جو اس خاتون نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے روایت کی،لیکن ان کی وہ حدیث مرسل ہے،کیونکہ یہ خاتون تابعیہ ہیں اور بقولِ ابو موسیٰ انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ ) ام عبدالرحمٰن( رضی اللہ عنہا)

ام عبدالرحمٰن بن اذینہ ان سے وہ حدیث مروی ہے،جس کا مخرج اہلِ کوفہ ہیں،انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتےہوئے سنا،کہ جب تم رمی جمار کرو،تو چھوٹے چھوٹے کنکر استعمال کرو،ابوعمر نے انکا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ ) ام ِعمر( رضی اللہ عنہا)

ام عمربن خلدہ انصاریہ،یحییٰ نے اذناً باسنادہ قاضی ابو بکر احمد بن عمرو سے،انہوں نے ابوبکر بن شیبہ سے انہوں نے وکیع سے،انہوں نے موسیٰ بن عبیدہ سے،انہوں نے منذر بن جہم سے،انہوں نے ابوبکر بن شیبہ سے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو منیٰ میں اس امر کی منادی کرنے کو روانہ فرمایا،کہ آج کھانے پینے اور عورتوں سے میل ملاپ کا دین ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام عمر( رضی اللہ عنہا)

ام عامر بن جراح ابو عبیدہ فہری،اس خاتون کا تعلق بنو حارث بن فہر سے تھا،انہوں نے اسلام قبول کیا، یہ جعفر کا قول ہے،جو انہوں نے خلیفہ بن خیاط سے لیا ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ام عبداللہ( رضی اللہ عنہا)

ام عبداللہ از بنو زہرہ،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اور لکھا ہےکہ جعفر نے انہیں صحابیات میں شمارکیا ہے،لیکن کوئی روایت بیان نہیں کی۔ ۔۔۔

مزید