جمعرات , 20 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Thursday, 07 May,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ )نعمی( رضی اللہ عنہا)

نعمی دختر جعفر بن ابوطالب،عبدالملک بن جریح نے جو حدیث عطاء سے ،انہوں نے اسماء دختر عمیس سے روایت کی ہے،اس میں اس خاتون کا ذکر آتاہے،ایک دن رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے نعمی دختر جعفر سے دریافت کیا ،کیا وجہ ہے کہ جعفر کے با ل بچے دبلے پتلے ہیں،کیا انہیں کوئی تکلیف ہے،انہوں نے کہا،نہیں یا رسول اللہ بیماری کوئی نہیں لیکن انہیں نظر جلدی لگتی ہے،کیا میں ان پر منتر پڑھ دیاکروں،انہوں نے منتر پڑھ کر سنایا،اور آپ نے اجازت دے دی،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے،ابنِ اثیر کہتے ہیں کہ مجھے اس منتر کاجو ان کی والدہ اسماء پڑھا کرتی تھیں علم ہے،لیکن اولاد جعفر میں نعمی کو میں نہیں جانتا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دخترقیس جہنیہ،ان کی حدیث کے راوی سالم اور نافع پسران سرح کے علاوہ نعمان بن خربود ہیں،طبرانی نے اس خاتون اور خولہ دختر قیس انصاریہ میں فرق کیا ہے،لیکن ابو نعیم نے ان کی کنیت ام حبیہ تحریرکی ہے،اسی طرح ابوعمرنے دونوں میں فرق کیا ہےاور اس خاتون کی کبیت ام حبیہ لکھی ہے،مستغفری کا قول ہے کہ خولہ دختر قیس می کنیت ام قبس ہے،جو خارجہ بن نعمان کی دادی تھیں،نہ تو یہ حمزہ کی زوجہ ہیں اور نہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت کی تھی۔ ابو غالب نے ابوبکرمحمد بن عبداللہ سے ،انہوں نے سلیمان بن احمد سے ،انہوں نے علی بن مبارک صنعائی سے، انہوں نےاسماعیل بن ابو اویس سے،انہوں نے خارجہ بن حارث بن رافع بن مکیت جہنی سے،انہوں نے سالم بن سرح مولی ابن صبیہ (یعنی خولہ دختر قیس سے جو خارجہ کی دادی کی ماں ہیں)روایت کی کہ ایک دفعہ انہوں نے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )نبعہ( رضی اللہ عنہا)

نبعہ حبشیہ ،جو ام ہانی کی لونڈی تھیں،عبدالغنی اور ابن ماکولا نے ان کا ذکر کیا ہے،کلبی نے ابو صالح سے، انہوں نے ام ہانی سے حضورِ اکرم کے اسریٰ کے بارے میں روایت کی کہ جس رات آپ کو یہ واقعہ پیش آیا حضورِ اکرم ان کے گھر سوئے ہوئے تھے،آپ عشاء کی نماز پڑھ کر سوگئے تھے اور ہم بھی سو گئے تھے قبل از صبح ہم نے آپ کو بیدار کیا ،آپ نے نماز ادا کی اور ہم نے بھی نماز ادا کی،پھر مجھ سے فرمایا،ام ہانی،رات کو میں نے نمازعشاء پڑھی،پھر میں بیت المقدس گیا،اور وہاں نماز اداکی، اور پھرصبح کی نماز تمہارے ساتھ پڑھی،پھر آپ باہر جانے کو اُٹھے تو میں نے آپ کی چادر مبارک کا ایک کونہ پکڑا،تو آپ کے شکم مبارک سے کپڑا ہٹ گیا،تو ایسا دکھائی دیا،کہ کتانِ قبطی کا تھا ن ہے، میں نے گزارش کی،اے رسول ِخدا!آپ لوگوں سے یہ بات نہ کہیئے گا،ورنہ وہ آپ کو تکلیف دیں گے،اور آپ کی تکذیب کریں گے،آپ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دختر قیس بن فہد بن قیس بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار انصاریہ نجاریہ،حمزہ بن عبدالمطلب کی زوجہ تھیں، اور کنیت ابو محمد تھی،اور ایک روایت کی رُو سے جناب حمزہ کی زوجہ خولہ دختر ثامر تھیں،اور ایک روایت میں ہے، کہ ثامر قیس بن فہد کا لقب تھا،مگر بقولِ عمر پہلی روایت صحیح ہے،بقولِ ابو نعیم انکی کنیت ام محمد اور ایک روایت میں ام حبیبہ تھی،بقولِ ابنِ مندہ ان کی کنیت ام محمد یا ام صبیہ تھی،لیکن یہ وہم ہے بلکہ حبیبہ کو بدل کر حبیہ بنا دیا ہے،کیونکہ ام حبیہ کا تعلق بنو جہنیہ سے ہے،اور یہ خاتون بنو انصار سے تھیں ،جناب حمزہ کی شہادت کے بعد نعمان بن عجلان انصاری سے ان کا نکاح ہوا،علی بن المدینی کے مطابق خولہ دختر قیس،خولہ دختر ثامر ہی ہے،ان سے عبید بن ولید سنوطی،محمود بن ربیع،معاذ بن رفاعہ اور محمد بن یحییٰ بن حبان نے روایت کی۔ ابومنصور بن مکارم نے نصربن صفوان سے باسنادہ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دختر ثامر انصاریہ،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے یعقوب بن حمید سے،انہوں نے عبداللہ بن یزید سے،انہوں نے سعید بن ابو ایوب سے،انہوں نے ابوالاسود سے،انہوں نے نعمان بن ابو عیاش زرقی سے ، انہوں نے خولہ انصاریہ سے روایت کی کہ میں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو فرماتے سنا،دنیا ایک دِل فریب سبزہ زار ہے،اور یقیناً کئی لوگ قیامت کے دن اس لئے آگ میں ڈالے جائیں گے کہ انہوں نے بغیر حق اللہ کی حدود میں دست اندازی کی تھی،تینوں نے ذکرکیا ہے،بقولِ ابو عمریہ خاتون قیس بن فہد کی بیٹی تھیں اور ثامر قیس کا لقب تھا۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )نبیتہ( رضی اللہ عنہا)

نبیتہ دختر ضحاک بن خلیفہ،یہ ابن المدینی کا قول ہےاور لوگوں کے مطابق ان کانام ثبیتہ ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دختر صامت،ابو اسحاق سبیعی نےیزید بن زید سے انہوں نے خولہ دختر صامت سے ظہار کا قِصّہ سنا،جسے خولہ دختر ثعلبہ کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )ندیہ( رضی اللہ عنہا)

ندیہ جناب میمونہ کی آزاد کردہ کنیز تھیں،حضرت عائشہ کی حدیث میں ان کا ذکر آیا ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے مختصراً ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )خولہ( رضی اللہ عنہا)

خولہ دختر ثعلبہ،ایک روایت میں خویلہ ہے اسی طرح ایک روایت میں خولہ دختر حکیم مذکور ہے،ایک اور روایت میں خولہ دختر مالک بن ثعلبہ بن احرم بن فہر بن ثعلبہ بن غنم بن عوف ہے،یوسف بن عبداللہ بن سلام سے خولہ اور خویلہ دونوں مروی ہیں،ابو یاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے، انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے سعد اور یعقوب پسران ابراہیم سے،انہوں نے میرے والد سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے ،انہوں نے معمربن عبداللہ سے، انہوں نے حنظلہ سے،انہوں نے یوسف بن عبداللہ بن سلام سے روایت کی کہ انہیں خولہ زوجہ اوس بن صامت نے بتایا،کہ خدا نے میرے اور اوس بن صامت کے جھگڑے کے متعلق قرآن کی سورت مجادلہ نازل فرمائی۔ جناب خولہ کی روایت ہے،کہ میں اوس بن صامت کی بیوی تھی،وہ بہت بوڑھا ہونے کی وجہ سےبد اخلاق اور بدخُو ہوگیا تھا،ایک دن اُس نے مجھ سے کچھ کہا،جب میں نے جواب دیا،تو وہ بھڑک اٹھا اور کہا کہ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )نفیسہ( رضی اللہ عنہا)

نفیسہ دختر مُنیہ،ہمشیرۂ یعلی بن امیہ تمیمی،انہیں آپ کی صحبت نصیب ہوئی،اور روایت بھی ان سے ام سعد دختر سعد بن ربیع نے روایت کی،کہ جناب خدیجتہ الکبریٰ سے قاسم،طاہر،زینب،رقیہ،ام کلثوم اور خاتونِ جنت پیدا ہوئیں۔ ۔۔۔

مزید