بدھ , 09 محرّم 1448 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Wednesday, 24 June,2026

پسنديدہ شخصيات

(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)

لیلی دختر حکیم انصاریہ اوسیہ،یہ وہ خاتون ہے جس نے اپنا نفس حضورِ اکرم کو ہبہ کردیاتھا،چنانچہ احمد بن صالح مصری نے انہیں ازواج النبی میں شمار کیاہے،لیکن اور کسی نے ایسا نہیں کیا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن میں اسے تصحیف شمارکرتاہوں،کیونکہ جس خاتون نے اپنا نفس آپ کو ہبہ کردیاتھا، وہ انصاریہ اوسیہ تھیں اور ان کے والد کانام خطیم تھاا،حکیم اور خطیم کی تجنیس لفظی سے ابوعمر کو غلطی لگی،اور خطیم کو حکیم سمجھ بیٹھے،واللہ اعلم۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)

لیلی دختر عبادہ انصاریہ ساعدیہ جو عبادہ بن عبادہ کی ہمشیرہ تھیں،بقولِ ابنِ حبیب حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)

لیلہ دختر خطیم بن عد ی بن عمروبن سواد بن ظفر بن خزرج بن عمرو انصاریہ ظفریہ قیس بن خطیم کی ہمشیرہ تھیں،یہ خاتون حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور گزارش کی،اے ہَوا سے زیادہ سخی میں لیلی دختر خطیم ہوں،میں اپنا نفس پیش کرتی ہوں،آپ مجھ سے نکاح کرلیں،فرمایا،مجھے منظور ہے اس پروہ اپنے قبیلےمیں واپس گئیں،اور بتایا،کہ انہوں نے آپ سے نکاح کرلیا ہے،انہوں نے کہا،تونے کیاکیا؟ تُو تو ایک دوسر ے آدمی کی بیوی ہےکہااور آپ کی اور کئی بیویاں ہیں،جاؤ ،اور آپ سے علیحدگی کی اجازت لے لو،لیلی نے حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہوکر علیحدگی کی درخواست کی جو آپ نے قبول کرلی،یہ ابن ابی خثیمہ کی روایت ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے،اور ابوعلی اور ابوعمر پر استدراک کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )نتیلہ( رضی اللہ عنہا)

نتیلہ دختر قیس بن جریر بن عمرو بن عوف بن مبذول انصاریہ از بنو مازن بقول ابن حبیب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)

لیلی دخترنہیک بن اساف بن عدی بن جثم بن مخدعہ،یہ خاتون براء کی ہمشیرہ تھیں بقولِ ابن حبیب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)

لیلی دختر قانف ثقفیہ،ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے بن حکیم ثقفی سے (جوقرآن کے قاری تھے)انہوں نے ایک آدمی سے،جوعروہ بن مسعود کی اولاد سے تھااور جس کا نام داؤد تھااور جسے ام حبیبہ دختر ابوسفیان نے جنا تھا،انہوں نے لیلی دخترِ قانف سے روایت کی،کہ وہ ان لوگوں میں شامل تھیں،جو حضورِ اکرم کی صاحبزادی ام کلثو م کے غسل کےوقت موجود تھیں، سب سے پہلے آپ نے ازار،پھر اوڑھنی پھر قمیض پھر چادر دی،پھر انہیں آخری کپڑے میں لپیٹا، حضورِ اکرم دروازے کے پاس کھڑے تھے،اور کفن کے کپڑے ایک ایک دے رہے تھے، تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )نوار( رضی اللہ عنہا)

نوار دختر مالک بن صرمہ از بنوعدی بن نجار،یہ خاتون زید بن ثابت کی والدہ تھیں جو فقیہ اور کاتبِ وحی تھے،انہوں نے حضورِ اکرم سے روایت کی اور ان سے ام سعد دختر اسعد بن زرارہ نے روایت کی،تینو نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)

لیلی دختر ربعی بن عامر بن خلدہ انصاریہ از بنو بیاضہ،بقول ابن حبیب انہوں نے حضور سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )لیلی( رضی اللہ عنہا)

لیلی دختر رباب بن حنیف انصاریہ،از بنوعوف بن خرزج بقول ابنِ حبیب حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے بیعت کی۔ ۔۔۔

مزید

(سیّدہ )نویلہ( رضی اللہ عنہا)

نویلہ دختر اسلم،ایک روایت میں مسلم مذکور ہے،بقول ابو نعیم اور ابن مندہ،یہ خاتون جعفر بن محمود بن مسلمہ کی دادی تھیں،بقولِ ابو عمر نویلہ دختر اسلم انصاریہ نے دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی،ان کی حدیث کے راوی جعفر بن محمود ہیں،جنہوں نے اپنی دادی نویلہ سے روایت کی۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے محمد بن سنان سے ،انہوں نے یزید بن اسحاق سے بن ادریس سے،انہوں نے ابراہیم بن جعفر سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنی دادی نویلہ سے روایت کی،کہ ہم نے ظہر اور عصر مسجد بنو حارثہ میں ادا کی،پھر ہم مسجد ایلیاکو چلے گئے،وہاں ہم نے دو رکعتیں ادا کی تھیں کہ ایک آدمی نے آکر اطلاع دی کہ حضور ِاکرم نے کعبتہ الحرام کی طرف سے منہ پھیر لیا،چنانچہ دورانِ نماز ہی میں عورتوں نے مردوں کی جگہ لے لی،اور مرد عورتوں کی جگہ آگئے اور بقیہ دو رکعتیں ہم نے کع۔۔۔

مزید