پیر , 10 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Monday, 27 April,2026

پسنديدہ شخصيات

ابوالمجیر رضی اللہ عنہ

ابوالمجیر،حضرمی اورطبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوموسیٰ حسن نے ابونعیم سے،انہوں نے حبیب بن حسن سے،انہوں نے موسیٰ بن اسحاق سے(ح)ابونعیم نے محمدبن محمدسے،انہوں نےمحمدبن عبداللہ حضرمی سے(ح)ابوموسیٰ نے کوشیدی سے،انہوں نے ابنِ ریدہ سے،انہوں نے ابوالقاسم طبرانی سے،انہوں نے ابوحصین محمدبن حصین القاضی سے،وہ کہتے ہیں انہوں نے یحییٰ حمانی،انہوں نے مبارک بن سعیدسےجوسفیان بن سعیدثوری کے بھائی ہیں،انہوں نے ابوالمجیرسے روایت کی،حضورِاکرم نےفرمایا،جس نے دولڑکیوں،دوبہنوں یادوخالاؤں یادوپھپھیوں یادودادیوں کی پرورش کی،وہ میرے ساتھ جنت میں اس طرح ہوگا،جس طرح یہ دوانگلیاں باہم جڑی ہوئی ہیں، آپ نے انگشتِ شہادت کو ساتھ والی انگلی سے ملادیاتھا۔ ابوموسیٰ نے اذناً ابوالرجأ احمدبن محمدالقاری سے انہوں نے ابوالعلاء عبدالصمد بن محمدالکرجی سے ،۔۔۔

مزید

ابوالمجیر رضی اللہ عنہ

ابوالمجیر،حضرمی اورطبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوموسیٰ حسن نے ابونعیم سے،انہوں نے حبیب بن حسن سے،انہوں نے موسیٰ بن اسحاق سے(ح)ابونعیم نے محمدبن محمدسے،انہوں نےمحمدبن عبداللہ حضرمی سے(ح)ابوموسیٰ نے کوشیدی سے،انہوں نے ابنِ ریدہ سے،انہوں نے ابوالقاسم طبرانی سے،انہوں نے ابوحصین محمدبن حصین القاضی سے،وہ کہتے ہیں انہوں نے یحییٰ حمانی،انہوں نے مبارک بن سعیدسےجوسفیان بن سعیدثوری کے بھائی ہیں،انہوں نے ابوالمجیرسے روایت کی،حضورِاکرم نےفرمایا،جس نے دولڑکیوں،دوبہنوں یادوخالاؤں یادوپھپھیوں یادودادیوں کی پرورش کی،وہ میرے ساتھ جنت میں اس طرح ہوگا،جس طرح یہ دوانگلیاں باہم جڑی ہوئی ہیں، آپ نے انگشتِ شہادت کو ساتھ والی انگلی سے ملادیاتھا۔ ابوموسیٰ نے اذناً ابوالرجأ احمدبن محمدالقاری سے انہوں نے ابوالعلاء عبدالصمد بن محمدالکرجی سے ،۔۔۔

مزید

ابونضیربن تیہان رضی اللہ عنہ

ابونضیربن تیہان بن مالک جوابوہیثم بن انصاری اوسی کے بھائی تھے،ہم ان کا نسب ان کے بھائی کے ترجمے میں بیان کریں گے،غزوہِ احد میں شریک تھے،ابوعمر نے طبری سے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابونضرسلمی رضی اللہ عنہ

ابونضرسلمی،ان کی حدیث معافی بن عمران نے مالک بن انس سے روایت کی اورانہیں ابونضر ہی لکھا ہے،حالانکہ صحیح ابن نضر ہے،اورمؤطا میں اسی طرح مذکورہے،ابن مندہ نے مختصراً انکاذکرکیاہے۔ اورابنِ مندہ نے یعقوب بن حمید سے انہوں نے عبداللہ بن نافع سے،انہوں نے مالک سے،انہوں نے عبداللہ بن ابوبکرسے،انہوں نے ابونضرسےروایت کی،یہ ان لوگوں میں شامل ہیں،جن کے تین بیٹے مرگئے تھے،یہ معافی بن عمران سے متفق ہیں،کہ انہوں نے بھی انہیں نضرلکھاہے، واللہ اعلم۔ ۔۔۔

مزید

ابونضر رضی اللہ عنہ

ابونضر،غزوہِ خیبر میں شریک تھے،اوران کانام ان میں شامل ہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیاہےاورلکھاہےکہ میں اس سے زیادہ ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتا،اورابنِ ہشام نے ان کا ذکران لوگوں میں کیاہے،جنہیں حضورِاکرم نے خراجِ خیبر میں خصوصی امداد فرمائی تھی،لیکن ابن ہشام بھی ان کے بارے میں مطمئن نہیں ہیں۔ ۔۔۔

مزید

ابونہیک انصاری اشہلی رضی اللہ عنہ

ابونہیک انصاری اشہلی،ازبنوعبدالاشہل،ابوبکرصدیق نے انہیں سلمہ بن سلامہ بن وقش کے ساتھ خالد بن ولید کے پاس یہ حکم دے کر بھیجاتھا،کہ بنوحنیفہ کا جوآدمی بھی تمہارے ہتھے چڑھے،اسے قتل کردو،لیکن انہیں وہاں جاکرعلم ہواکہ خالد بن ولید نے مجاعہ بن مرارہ سے مصالحت کرلی۔ ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے،لیکن وہ لکھتے ہیں کہ مجھے مذکورہ بالابات کے علاوہ ان کے بارے میں اورکسی خبریاروایت کا علم نہیں ہے۔ ۔۔۔

مزید

ابونحیلہ الجبلی رضی اللہ عنہ

ابونحیلہ الجبلی،ان سے ابووائل شفیق بن سلمہ نے روایت کی،سفیان نے منصورسے،انہوں نے ابووائل سےجوحضورِاکرم کے صحابی تھےاورجن کی کنیت ابونحیلہ تھی،وہ جہاد کے لئے نکلے،انہیں ایک تیرلگاجسے انہوں نے کھینچ کرنکال دیا اوردعاکی اے اللہ!تو اس کے درد میں کمی کردے،لیکن اس کے اجرمیں کمی نہ کرنا،انہیں کہاگیا،تواللہ سے اور مانگ جو مانگنا چاہتاہے،انہوں نے دعاکی،اے اللہ!تومجھے اپنے مقربین میں شامل کراورمیری ماں کو حورعین بنادے،تینوں نے ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابوالنجم رضی اللہ عنہ

ابوالنجم،حسن بن سفیان نے ان کا ذکرکیاہے،ان کی حدیث ابن لہیعہ نے کعب بن علقمہ سے روایت کی کہ ابوالنجم نے حضورِاکرم سے سُنا،آپ نے فرمایا،جلدہی میری امت میں ایک ایسا آدمی پیداہوگا، جوبڑا خناس ہوگا،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابونجیح القیسی رضی اللہ عنہ

ابونجیح القیسی،ایک روایت میں عیسیٰ مذکورہےاوران سے صرف ایک حدیث دربارہء نکاح مروی ہے ان کی حدیث ربیعہ بن لقیط نے روایت کی ہے،لیکن وہ ثابت نہیں،ابوعمرنے انہیں قیسی اور ایک اورروایت میں عیسیٰ لکھاہے،ابنِ اثیرکہتے ہیں،میرے خیال کے مطابق یہ عمرو عبسہ ہیں،جنہیں قیسی اورسلمی کہاگیاہے،کیونکہ بنوسلیم،بنوقیس عیلان سے ہیں،اس لئے انہیں سلمی کہتے ہیں اور قیسی بھی ،واللہ اعلم۔ اوریہ وہی ابونجیح ہیں جنہیں ہم پہلے ترجموں میں بیان کرچکے ہیں،اورنکاح کے بارے میں عمرو بن عبسہ کی حدیث مشہورہے،جس کا ذکرہم پہلے کر آئے ہیں،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید

ابونجیح السلمی رضی اللہ عنہ

ابونجیح السلمی،ان کی حدیث کوعبدالرزاق نے ابن جریح سے،انہوں نے میمون سے،انہوں نے ابوالفلس سے،انہوں نے ابونجیح سے روایت کی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جسے سہولت حاصل ہو،اورنکاح نہ کرے وہ مجھ سے نہیں،اورہارون بن رباب نے ابونجیح سےروایت کی،حضور نے فرمایا،وہ شخص مسکین ہےجس کی بیوی نہ ہو،صحابہ نے عرض کیا،یارسول اللہ،خواہ وہ مالی لحاظ سے تونگرہو،فرمایا،ہاں،خواہ وہ مالی لحاظ سے امیرہی کیوں نہ ہونیزفرمایا،جس عورت کا خاوند نہ ہو،وہ بھی مسکین ہی شمارہوگی،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ۔۔۔

مزید