حضرت ابو النصر بشرحافی بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:بشر بن حارث۔کنیت: ابونصر۔لقب:حافی۔سلسلہ نسب:والدکانام حارث بن عبدالرحمن بن عطا بن ہامان بن عبدااللہ ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 150ھ،کو"مرو"(مرو قدیم خراسان کی ریاستوں میں سےایک بڑی ریاست کا نام ہےجو اب"ترکمانستان"کہلاتا ہے، کاایک شہر ہے۔سلجوق دور (431ھ تا682ھ)میں عالم اسلام کا ایک متمدن شہر تھاجس میں بہت سے مسلمان علماءفضلاء اور محققین پیدا ہوئے۔منگولوں نے اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی تھی )کے با شندے ہیں۔ سیرت مبارکہ: آپمتقدّمین مشا ئخ میں ہیں۔بلندمرتبہ اور کرامات کےحامل تھے، بغداد میں قیام تھا۔عراق کے اوتاد میں سے تھے۔اپنے ماموں علی خیثرم کےمریدتھے۔بغداد میں مشہور آئمہ شريكاورحماد بن زيدسے حدیث سنی زہد و تقویٰ اور ریاضت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔آپ کو تمام آئمہ حدیث نے ثقہ قرار دیا ہے۔آپ کا انتقال ہوا تو تمام محد۔۔۔
مزید
حضرت شیخ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسم گرامی علی بن احمد۔ کنیت: ابوالحسن ہے۔ تاریخِ ولادت:ابو الحسن خرقانی علیہ الرحمہ کی ولادت 352ھ/ 963ء میں ہوئی۔ بیعت وخلافت: آپ حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے وفات کے بعد عالمِ روحانیت میں ان سے بیعت ہوئے اور خرقہ خلافت حاصل کیا۔ سیرت وخصائص: حضرت شیخ ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ علیہ مشائخ کے سردار، اوتاد و ابدال کے قطب اور اہل طریقت و حقیقت کے پیشوا تھے ۔توحید و معرفت میں کمال کے درجہ پر فائز تھے۔ اُن کے شب و روز ریاضت و مجاہدہ اور حضور و مشاہدہ میں گزرتے تھے۔ آپ کے زہد و عبادت، تقویٰ و پرہیزگاری اور سلوک ومعرفت کے پیش نظر ہی حضرت شیخ ابوالعباس قصاب رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ: ہمارے بعد ہمارا بازار ابوالحسن خرقانی سنبھالیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ حضرت استاد ابوالقاسم قشیری رحمۃ اللہ عل۔۔۔
مزید
حضرت حر بن یزید بن ناجیہ بن تغب حضرت حر بن یزید بن ناجیہ بن تغب بن عناب ریاحی۔ رؤساء کوفہ میں سے ہیں۔ \(اسمائے شرکائے بدر و شہدائے احدوو کربلا)۔۔۔
مزید
حضرت عالبس بن ابی شبیب حضرت عالبس بن ابی شبیب بن شاکر بن ربیعہ۔ یہ وہی ہیں جو مسلم بن عقیل کا خط لے کر ہمراہ قیس بن مسہر صیداوی مکہ آئے تھے۔ بطور قاصد انہوں نے کئی مرتبہ امام کی خدمت میں کوفہ والوں کی نمائندگی کی تھی۔ (اسمائے شرکائے بدر و شہدائے احدوو کربلا)۔۔۔
مزید
حضرت سالم غلام عامر حضرت سالم غلام عامر۔ مکہ سے ساتھ آئے تھے۔ (اسمائے شرکائے بدر و شہدائے احدوو کربلا)۔۔۔
مزید
حضرت شیخ ابوسعیدمبارک مخزوم نام ونسب: اسمِ گرامی:مبارک بن علی۔کنیت:ابوسعید۔لقب:قاضی القضاۃ،مصلح الدین،قبیلہ بنی مخزوم کی نسبت سے"مخزومی"کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:شیخ ابوسعید مبارک مخزومی بن علی بن حسین بن بندار البغدادی۔(علیہم الرحمۃ والرضوان) مولدوموطن: آپ کی ولادت باسعادت 446ھ،کومحلہ"مخرّم"بغدادمعلی(عراق)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ نے سید یونس رحمۃ اللہ علیہ اورشیخ صمد ابدال رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ ابو الفضل سرخسی رحمۃ اللہ کی صحبت سے فیضِ کامل اورعلمِ نافع پایا۔آپ حنبلی المذہب اور فقیہ العصرتھے، اور جماعتِ حنابلہ کے اصول و فروع میں شیخ و امام تسلیم کیے جاتے تھے۔آپ بغدادکے"قاضی القضاۃ "(چیف جسٹس)کےمنصب پرفائزتھے۔ بیعت وخلافت: آپ شیخ ابوالحسن علی ہکاری رحمۃ اللہ علیہ کے مریدوخلیفۂ اعظم تھے۔ان کے علاوہ آپ نے سید یونس رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ صمد ابدال رحمۃ ۔۔۔
مزید
کربلا میں قبیلہ بنی ابان بن دارم کے ایک شخص کے تیرے شہید ہوئے۔ [۱][۱۔ نسب نامہ رسول مقبول ۱۲ شرافت] (شریف التواریخ)۔۔۔
مزید
کر بلا میں اکیس نفروں کو قتل کر کے مختار بن عبید کے ہاتھ شہید ہوئے۔ [۱] [۱۔ تصویر کربلا بحوالہ سیر الائمہ ۱۲] (شریف التواریخ)۔۔۔
مزید
کر بلا میں ہانی بن شیث حضرمی کے ہاتھ سے شہید ہوئے۔ [۱] [۱۔ تصویر کربلا بحوالہ سیر الائمہ ۱۲] (شریف التواریخ)۔۔۔
مزید
کر بلا میں خولی بن یزید کے ہاتھ سے شہید ہوئے۔ [۱] [۱۔ تصویر کر بلا بحوالہ قمقامِ زخّار ۱۲ شرافت] (شریف التواریخ)۔۔۔
مزید