حضرت شیخ علی انور کاکوروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی علی انور بن علی اکبر بن حیدر علی تھا۔ تاریخِ ولادت: شیخ علی انور کاکوروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 10 ربیع الآخر 1299ھ میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: بہت کم عمری میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اس کے بعد اپنے والد کے چچا شیخ تقی علی کے پاس تحصیل علم کرنے لگے اور طویل مدت تک ان کے ساتھ ہی رہے، یہاں تک کہ بہت سے علوم و فنون میں اللہ نے ان کے نام کو اونچا کیا۔ بیعت وخلافت: آپ علیہ الرحمہ اپنے والد کے مرید و خلیفہ مجاز بنے۔ سیرت وخصائص: محترم عالم، فقیہ علی انور علوی، حنفی، کاکوروی، متصوف علما ءمیں سے ہیں۔ علم کے میدان میں بہت نامور ہوئے اس لئے ایک عرصۂ دراز تک پڑھاتے اور فائدہ پہنچاتے رہے۔ آپ اپنے والد اور دادا کی مشیخیت کی گدی پر بیٹھے۔جس طرح آپ کے آباؤ اجداد نے اخلاص کے ساتھ اپنے شیخ کی گدی پر دین کی خد۔۔۔
مزید
قطبِ عالم حضرت شاہ عبد العزیز اخوند رحمۃ اللہ علیہ اسمِ گرامی: آپ کا نام شاہ عبد العزیز اخوند دہلوی بن مولوی حکیم الہٰی بخش بن حافظ محمد جمیل تھا(رحمۃ اللہ علیہم)۔لقب: قطب العالم تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1211 ھ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے اخوند برہان صاحب سے قرآن ِ پاک حفظ کیا،فارسی کی درسیات اور شرح ملا جامی مولانا کریم اللہ دہلوی سے پڑھیں، مشکوٰۃ کا درس شاہ عبد العزیز محدث سے لیا اور دیگر علماء سے مختلف علوم وفنون حاصل کئے۔ بیعت وخلافت: شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ حضرت محمد غوث شہید قادری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکربیعت کا شرف حاصل کیا اور ان کے خلیفہ مجاز بھی بنے۔ سیرت وخصائص: قدوۃ العلماء، قطب العالم حضرت شاہ عبد العزیز اخوند رحمۃ اللہ علیہ ولئ کامل، صاحبِ کرامت، عالمِ طریقت وشریعت وحقیقت اورمرجعِ عوام کے ساتھ ساتھ علماء کے م۔۔۔
مزید