حضرت جنید بغدادی نام ونسب: کنیت: ابوالقاسم۔ اسم گرامی: جنید۔ القاب: سید الطائفہ، طاؤس العلماء، سلطان الاولیاء، شیخ الاسلام۔ سلسلۂ نسب: حضرت جنید بغدادی بن شیخ محمد بن جنید۔ (نفحاتِ منبریۃ فی الشخصیات الاسلامیہ ص52)آپ کے والد شیشہ اور کپڑےکی تجارت کیا کرتے تھے۔وطنِ اصلی ’’نہاوند‘‘ ایران تھا۔پھر بغداد کی طرف ہجرت فرمائی اورمستقل سکونت اختیار کرلی۔ (شریف التواریخ،ج1،ص522) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت غالباً 216ھ یا 218ھ کوبغداد میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپابتدا سے ہی نہایت ذہین و فطین تھے۔بہت قلیل عرصے میں ہی آپ نےتمام علوم ِعقلیہ و نقلیہ پر مہارتِ تامہ حاصل کرلی تھی۔اکثر اپنے ماموں حضرت شیخ سری سقطی کی خدمت میں حاضر ہوتے، اور فیض ِصحبت سےمستفیض ہوا کرتے،اور فقہ مشہورشافعی فقیہ شیخ ابو ثور ابراہیم بن خالد الکلبی(تلمیذ حضرت امام شافعی)سےحاصل کی جو۔۔۔
مزید
حضرت امام موسی کاظم نام ونسب: کنیت:ابوالحسن ،ابو ابراہیم،اور ابوعلی ہے۔اسم گرامی:موسیٰ۔لقب:کاظم ،صالح اور صابر ہے۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام جعفر صادق بن امام محمد باقر بن علی امام زین العابدین بن سید الشہداء امام حسین بن حضرت علی المرتضیٰ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین )۔آپ کی والدہ ماجدہ کا اسمِ گرامی امِ ولدحمیدہ بربریہ تھا۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت بروز اتوار،7صفرالمظفر 128 ھ بمقامِ ابواء(مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ کانام جہاں سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کی قبرِ انورہے)میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: خاندانی روایت کےمطابق آپ نے تمام علوم ِ ظاہری وباطنی اپنے والدِگرامی سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے حاصل کیے۔تمام علوم میں مہارتِ تامہ حاصل کی ،یہاں تک کہ اپنے وقت کےجید علماء کی صف میں شامل ہوگئے ۔بلکہ تمام اعلیٰ نسبتوں اور فضیلتوں اور علم وتقویٰ کی بدولت ت۔۔۔
مزید
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا اسمِ گرامی:عمر ۔کنیت:ابو حفص۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت عمر بن عبد العزیز بن مروان بن حکم۔آپ کی والدہ کااسمِ گرامی:امِ عاصم بنت ِ سیدنا عاصم بن فاروقِ اعظم (رضی اللہ عنہم اجمعین)۔گویا آپ حضرت فاروقِ اعظم کی پوتی ہوئیں۔اس لحاظ سے آپ کی رگوں میں خونِ فاروقی کی آمیزش تھی۔ تاریخِ ولادت: آپ 61یا 63 ہجری میں مدینۃ المنورہ میں پیدا ہوئے۔ بشارتِ سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ : امیر المؤمنین حضرت سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک دن خواب دیکھا اور بیدار ہونے کے بعد فرمایا:میری اولاد میں سے ایک شخص جس کے چہرے پر زَخم کا نشان ہوگا ،زمین کو عَدل واِنصاف سے بھر دے گا آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے صاحبزادے حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالی عنہمااکثر کہا کرتے : کاش! مجھے معلوم ہوجائے کہ میرے ابوجان کی اولاد میں سے کون۔۔۔
مزید
شیخ الاسلام حضرت امام ابو زکریا نووی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:یحیٰ۔کنیت:لقب:شیخ الاسلام،قطبِ وقت،محی الدین،حافظ الحدیث۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: یحییٰ بن شرف بن مری بن حسن بن حسین بن جمعہ بن حزام۔علیہم الرحمہ۔آپ کاسلسلہ نسب صحابیِ رسول ﷺ حضرت حزام بن خویلد رضی اللہ عنہ تک منتہی ہوتا ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت محرم الحرام کےآخری عشرے631ھ،مطابق 1234ء کودمشق ،شام کےایک علاقے"حوران "کی ایک نواحی بستی"نویٰ"میں ہوئی۔اسی علاقے کی نسبت سے"نووی" کہلاتے ہیں۔ تحصیل علم: امام نووی 649ھ میں" مدرسہ رواحیہ" میں داخل ہوئے اور باقاعدہ تحصیل علم کا آغاز فرمایا دوسال بعد اپنے والد کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے تشریف لے گئے مدینہ منورہ میں ڈیڑھ ماہ قیام کیا اس سفر میں حرمین شریفین بیت اللہ کے فضلاء سے استفادہ کرتے رہے واپسی کے بعد پورے انہماک ک۔۔۔
مزید
شیخ المشائخ شیخ رحمکارالمعروف کاکا صاحب رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپ کی اسم گرامی رحمکار۔آپ کا لقب:کاکا صاحب۔(کاکا پشتو زبان میں بزرگ کو کہتے ہیں) والد کا اسم گرامی: شیخ بہادر المعروف ابک بابا ، دادا کا نام مست بابا (انکا مزار شیخ رحمکارکے مزار سے سات میل دور ہے ۔آپ کی زیارت مرجع خلائق ہے)اور پردادا کا نام غالب بابا (انکا مزار چراٹ کے پہاڑ کے نیچے واقع ہے بڑا دشوار گذار علاقہ ہے مگر لوگ زیارت کرتے ہیں)تھا۔ آپ تمام صوبہ سرحد اور اکناف و اطراف میں کاکاصاحب کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کا لقب ’’ شیخ المشائخ‘‘ تھا۔ ولادت: آپکی ولادت 983ھ میں ہوئی۔ سیرت وخصائص: آپ صائم الدھر ، شب بیدار ، انتہائی راست گفتار ، متواضع ، منکر المزاج ، سخی ، صاحب قلب سلیم ، مخلوق خدا پر شفقت کرنے والے، ہر وارد و صادر پر رحمد لی کرنے والے تھے ہرایک مرید پر توجہ باطنی ف۔۔۔
مزید
حضرت قاضی ضیاء الدین نام ونسب: اسم گرامی:حضرت قاضی ضیاء الدین۔لقب: شیخ جیا۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت قاضی ضیاء الدین بن شیخ سلیمان بن شیخ سلونی عثمانی رحمۃ اللہ علیہم۔آپ علیہ الرحمہ سلسلہ عالیہ قادریہ کےاٹھائیسویں امام اور شیخ طریقت ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 925ھ،مطابق 1519ءکو قصبہ"نیوتنی"ضلع لکھنؤ(ہند) میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ کی تعلیم و تربیت ابتداء میں گھر پر ہی ہوئی۔اس کے بعد آپ نے گجرات کا سفر اختیار فرمایا اور وہاں حضرت علامہ وجیہ الدین بن نصر اللہ علوی گجراتی علیہ الرحمۃ کی خدمت میں حاضر ہوئے اوران سے علوم دینیہ حاصل فرمائےاور اسی دورانِ تعلیم حضرت علامہ وجیہ الدین علیہ الرحمہ نے اپنی لڑکی کا آپ سے عقد کردیا جس کا واقعہ اس طرح ہے:آپ حضرت علامہ وجیہ الدین قدس سرہ کی بارگاہ میں تعلیم حاصل کرنے لگے استاذ محترم کی دختر نیک اختر شدید مرض میں گرفتار تھی ۔۔۔
مزید
حضرت پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری نام و نسب: اسم گرامی: پیر سید اللہ داد شاہ بخاری چشتی صابری۔والد کا اسم گرامی: حضرت پیر سید فتح اللہ شاہ ۔ حکومت ِ وقت نے آپ کو ’’خان‘‘ کا خطاب کیا تھا۔خاندانی تعلق حضرت امام موسیٰ کاظم سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ 962ھ کو پیدا ہوئے۔ تحصیل علم: آپ نے اپنے ماموں حضرت پیر سید محبوب عالم شاہ جیونہ صابری کی سرپرستی میں ان کے گھر پر تعلیم حاصل کی۔ آپ کی ذات مبارکہ علوم و معارف کی جامع تھی۔ بیعت و خلافت: اپنے ماموں گرامی حضرت پیر سید محبوب عالم شاہ جیونہ صابری سے سلسلہ چشتیہ صابریہ میں بیعت ہوئے، اور بعد ازاں منازل سلوک کی تکمیل پر شیخ کامل نے آپ کو خرقہ خلافت عطافرمایا۔ سیرت و خصائص: فخر السادات پیر طریقت حضرت پیر سید اللہ داد شاہ چشتی صابری؛آپ بڑے ہی نیک متقی و پرہیزگار او راپنے اسلاف کی تعلیمات و معمولات پر سختی س۔۔۔
مزید
حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی۔لقب: شیخ المشائخ۔ سلسلہ نسب: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی بن حضرت شیخ نور گنگوہی بن حضرت شیخ علی گنگوہی بن قطب العالم حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی بن شیخ اسماعیل بن شیخ صفی الدین ۔ آپ کے اجداد میں شیخ صفی الدین حضرت میرسیداشرف جہانگیرسمنانی کے مرید اور اپنے وقت کے عارفِ کامل تھے۔آپ کاسلسلہ نسب چندواسطوں سےامام الائمہ حضرت امام ابوحنیفہ پرمنتہی ہوتاہے۔ (حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی اور ان کی تعلیمات، ص145) اسی طرح آپ حضرت جلال الدین تھانیسری چشتی صابری کے نواسے ہیں۔(اقتباس الانوار، ص731) ولادت: آپ کی ولادت باسعادت گنگوہ ،ہند میں حضرت شیخ عبد القدوس گنگوہی کے پوتےشیخ نور الدین کے گھر پر ہوئی۔ تاریخ و سن ولادت معلوم نہ ہوسکا۔ تحصیل علم: حضرت شیخ ابو سعید گنگوہی کا تعلق ایک علمی و روحانی خانوادے سے ت۔۔۔
مزید
حضرت شیخ دوست محمد لاہوری چشتی صابری اسم گرامی: سلطان العاشقین برھان الواصلین حضرت شیخ دوست محمد چشتی صابری۔آپ سلسلہ چشتیہ صابریہ کے اولیائے کاملین میں سے ہیں۔ بیعت وخلافت: آپ شیخ المشائخ عارف ربانی حضرت خواجہ نظام الدین بلخی تھانیسری کے دست حق پرست پر بیعت سے مشرف ہوئے اور انہیں سے خرقہ خلافت پاکر سرفراز و ممتاز ہوئے۔حضرت شٰخ نظام الدین بلخی چشتی صابری مرید و خلیفہ حضرت شیخ جلال الدین محمود تھانیسری کے تھے۔ وہ مرید خلیفہ تھے حضرت قطب العالم شیخ عبد القدوس گنگوہی چشتی صابری کے۔ اقتباس الانوار میں شیخ محمد اکرم قدوسی فرماتے ہیں: ’’شیخ نظام الدین بلخی کے چھٹے اور ساتویں خلفاء حضرت شیخ اللہ داد لاہوری اور حضرت شیخ دوست محمد صوفی لاہوری ہیں۔ ان دونوں حضرات کے حُسنِ تربیت سے بے شمار طالبانِ حق مرتبہ تکمیل و ہدایت کو پہنچے۔جن کے ذریعے مزید خلفاء و جود میں آئے اور مخلو۔۔۔
مزید