حضرت مولانا محمد عابد لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد عابد لاہوری: بڑے عالم فاضل،فقیہ،اہل بیت علم سے تھے یہاں تک کہ علم و عمل اور ورع و تقوےٰ میں علمائے عصر اور اولیائے وقت سے سبقت لے گئےتھے۔آپ کا نسب آبائی حضرت ابا بکر صدیق پر منتہیٰ ہوتا ہے، ہر رات نماز تہجد میں ساٹھ دفعہ سورۂ یٰس پڑھتے تھے اور مرض الموت میں جو آپ کو اسہال کی بیماری تھی آپ نے ہر رات نماز تہجد میں ۳۵بار سورۂ یٰسن اور ۲۰ہزار بار ذکر کلمۂ طیبہ اور ہزار بار ذکر نفی واثبات بہ حبس دم اور تلاوت ایک منزل قرآن شریف و ہزار بار درو شریف روز مرہ وظیفہ مقرر کیا ہوا تھا۔آپ کے حلقۂ مجلس میں روزانہ قریب دوسو کے علماء وصلحاء بیٹھا کرتے تھے۔آپ نہایت اشتیاق سے پا پیادہ لاہور سے حرمین شریفین میں پہنچے اور حج و زیارت روضہ رسول مقبول سے مشرف ہوکر واپس آئے ۔۔۔
مزید
حضرت علامہ شیخ حسن بن منصور اوزجندی المشہور قاضی خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزید
حضرت مولانا حافظ موسیٰ چشتی مانکپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ اعظم روپڑی کے خلیفہ تھے ابتدائی زندگی میں قلعی گری کیا کرتے تھے۔ دوبیویاں تھیں جب اللہ سے لگن لگی تو دونوں کو طلاق دے دی ایک عرصہ تک ریاضت اور مجاہدہ میں مشغول رہے اور آپ اس عرصہ بہلول پور روپڑ میں قیام پذیر رہے زندگی کے آخری حصہ میں روپڑ سے چل کر مانک پور رہنے لگے یہاں بے پناہ مخلوق آپ کے دروازے پر آنے لگی حالت جذب و مستی یہاں تک پہنچی کہ جو شخص بھی آپ کے دروازے پر آتا جذب و مستی کا حصہ پاتا تھا۔ آپ اس میں جس پر نگاہ ڈالتے اسے اپنا منظور نظر بنالیتے تھے بعض حضرات تو آپ کی ایک نگاہ سے مجذوب بن جاتے تھے۔ چنانچہ کریم شاہ اور محمد شاہ اسی علاقہ کے مشہور مجذوب آپ کی ایک نگاہ کی زد میں آئے اور مجذوب بھی تھے۔ آپ سولہ (۱۶) ماہ رمضان المبارک بروز ہفتہ ۱۲۴۷ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار مانک پور میں زیارت گاہ عوام و خواص ہے آپ کے با کمال خلفا۔۔۔
مزید
حضرت اسحاق بن شمس الدین قریشی خراسانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزید
حضرت مناظر اہلسنت شاہ امانت اللہ فصیحی (غازی پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزید