حضرت شیخ علی رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ علی بن یحییٰ بن معین الحق والملۃ والدین رفیقی: ابو عبد الاحد کنیت تھی، منگل کے روز ۴ماہ رمضان ۱۱۵۲ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے زمانہ کے عالم کامل،عارف زاہد،محدث فقیہ،فاضل متورع تھے حدیث کو اپنے باپ سے سنا اور انہیں سے علوم ظاہری وباطنی اور معارف وآداب اور سلوک کو اخذ کیا اور نیز اپنے بڑے بھائی شیخ اسلم سے استفادہ کیا اور آپ سے آپ کے تینوں بیٹوں شیخ عبد الاحد اور شیخ بہاء الدین اور شیخ سنا اور چچا کے بیٹے شیخ ابو الرضا محمد اور شیخ ابو الطیب احمد اور شیخ عبداللہ او اخوند واعظ عبدا الرسول وغیرہ نے استفادہ کیا۔وفات آپ کی ۱۰محرم ۱۲۱۴ھ میں ہوئی۔’’چشمہ کوثر علم‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزید
حضرت شیخ احمد بن مصطفیٰ رفیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ شیخ احمد بن مصطفیٰ بن معین الحق والملۃ والدین: رفیقی ابو الطیب کنیت تھی، ۱۱۵۰ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے وقت کے امام فقیہ،محدث،عالم یگانہ،فاضل بے نظیر تھے،قرآن کو اپنے نانا مولانا مقیم السنۃ ٹوپیگرو سے پڑھا اور انہیں کے پاس حفظ کیا اور علم حدیث و تفسیر و فقہ اور تصوف کو اپنے باپ اور چچا او چچا کے بیٹوں اور اپنے ماموں مولانا علامۃ الوری اخوند نور الہدےٰ ٹوپیگرو سے اخذ کیا اور یکشنبہ کے روز ۲۲رجب ۱۲۱۹ھ میں بعد ظہر کے فوت ہوئے۔آپ کو ریاضات ومجاہدات و مکاشفات میں بڑی شان حاصل تھی جس میں سے تھوڑا سا شیخ ابو المصطفیٰ طیب رفیقی نے اپنی تصنیفات میں ذکر کیا ہے۔آپ سے توحید وعرفان میں شعر حسن یادگار ہیں۔’’ولی پاک نظر‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)۔۔۔
مزید
حضرت علامہ مفتی مسیح الدین حنفی حیدرآبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
مزید