حضرت میرسید موسی قادری بغدادی نام ونسب: اسم گرامی: حضرت میر سید موسیٰ بغدادی قادری۔ والد کا اسم گرامی: حضرت میر سید علی ۔ آپ کا نسبی تعلق ساداتِ کرام کےعظیم خانوادے سے ہے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بغدادمقدس میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپنے اپنے والد ِگرامی اورمشائخِ عراق سے کسبِ علم کیا۔تمام علوم و فنون میں یکتائے زمانہ تھے۔ بیعت وخلافت: سلسلہ عالیہ قادریہ میں اپنے والد بزرگوار حضرت میر سید علی بغدادی سے بیعت ہوئے،اور مجاہدات کے بعد اجازت و خلافت سے مشرف ہوئے۔ سیرت وخصائص: شیخ المشائخ، سردار الاولیاء، امام الاتقیاء، جامع الفضائل،حضرت میر سید موسیٰ ۔آپ سلسلہ عالیہ قادریہ کے شیخِ کامل اور بائیسویں امام اور شیخِ طریقت ہیں۔آپ بڑے کامل، عبادت و ریاضت میں بے مثل اور صاحبِ تصرفات ظاہر و باطن تھے۔ آپ کی ذات سے اکثر افراد نے فیض پایا اور علوم و معارف کو بڑی ۔۔۔
مزید