منگل , 25 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 12 May,2026

پسنديدہ شخصيات

حضرت سلطان نور نگ کھیتران

سلطان نور نگ کھیتران رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ سیاحت کی غرض سے پنجاب میں دامانِ کوہ مغربی جبل اسود تشریف لے گئے ۔ جہاں آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ایک چھوٹے سے بچے کو گائے چراتے ہوئے دیکھا۔ اس بچہ کے فیضِ ازلی نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کے فیض کو جنبش دی اور آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ایک ہی نگاہ سے اسے مجذوب الی اللہ کردیا۔ نور نے بچے کے جسمِ مطہرہ کو منور کردیا اور پھر وہ بچہ پروانہ وار حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے گرد فدا ہونے لگا اس بچہ کا نام سلطان نور نگ کھیتران رحمتہ اللہ علیہ تھا ۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ تیس سال تک اپنے مرشد حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں رہے اس کے بعد شرفِ خلافت سے مشرف ہو کر رخصت ہوئے۔ ان کا مزار مبارک جبل اسود کے دامن میں ڈیڑہ غازی خان کے نزدیک قصبہ "" وھو آ "" میں زیارت گاہِ خاص وعام ہے اور آپ کے دربار کو ""سلطان صاحب ۔۔۔

مزید

سیّدنا مضطجع رضی اللہ عنہ

  بن اثاثہ بن عبار بن عبد المطلب: یہ مسطع بن اثاثہ کے بھائی ہیں۔ بدر میں موجود تھے۔ موسیٰ بن عقبہ نے یہ روایت ابن شہاب سے بیان کی ہے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۸)۔۔۔

مزید

حضرت سید محمد یوسف بلگرامی

حضرت سید محمد یوسف بلگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید محمد یوسف بن محمد اشرف واسطی بلگرامی: منقولات کے چراغ اور معقولات کی میزان تھے،یکشنبہ کے روز ۲۱؍ماہ شوال ۱۱۱۰؁ھ میں پیدا ہوئے۔ آپ چونکہ سید آزاد کی خالہ کے بیتے تھے،اس لیے آپ اور آزاد نے بالموافقت تحصیل علوم پر کمر باندھی اور کتب درسیہ اور فنون کو ابتداء سے انتہاء تک سید طفیل محمد اور لغت کو اپنے نانا سید عبد الجلیل اور عروض وقانی کو سید محمد سے حاصل کیا اور جب سید آزاد حرمین شریفین کو تشریف لے گئے تو آپ نے ہئیت اور ہندسہ کو دہلی کے فضلاء سے اکتساب کیا اور سید لطف اللہ حسینی واسطی بلگرامی کی بیعت کی اور شرائع پر استقامت اور وطن میں اقامت اختیار کی۔آپ عربی و فارسی میں شعر بھی عمدہ کہتے تھے۔توحید شہودی میں کتاب الفرع الثابت من الاصل الثابت آپ سے یادگار ہے۔وفات آپ کی پنجشنبہ کے روز دوم ماہ جمادی الاخری۱۱۷۲؁ھ میں ہوئی اور اپنے نانا کے پاس دف۔۔۔

مزید

حضرت سید قطب الدین حجروی

حضرت سید قطب الدین حجروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قطب الدین نام، قطب الانام لقب، سیّد صدر الدین بن سید عبدالرزاق ﷫ صاحبِ حجرہ کے نامور فرزندِ ارجمند تھے۔ جامع کمالاتِ ظاہری و باطنی تھے۔ علم وحلم، زہد و ورع، عبادت و ریاضت اور جُو دو سخا میں یگانۂ آفاق تھے۔ تمام عمر طلبہ و مریدین کی تہذیب و تکمیل میں گزاری۔ ایک خلقِ کثیر نے آپ کی ذاتِ گرامی سے اکتسابِ فیض کیا۔ نقل ہے ایک دفعہ آپ کے جدِّ بزرگوار سیّد عبدالرزاق بیمار ہوگئے، جب بیماری طویل ہوگئی تو آپ کے والدِ ماجد سیّد صدر الدین نے بارگاہِ خداوندی میں منّت مانی کہ میں اپنے پدر بزرگوار کی صحبت یابی کے لیے اپنے بیٹے قطب الدین کو تصدق کردوں گا۔ ابھی آپ نے یہ بات پُوری بھی نہ کہی تھی کہ قطب الدین جن کی عمر اس وقت چودہ برس کی تھی اپنی جگہ سے اُٹھے اور اپنے جدِ امجد کے گرد سات بار طواف کیا اور دادا جان کی دستار مبارک کو چار پائی سے اُٹھا کر اپنے سر پر ۔۔۔

مزید

حضرت علامہ ابو عبداللہ شمس الدین محمد

حضرت علامہ ابو عبداللہ شمس الدین محمد بن عبدالدائم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بن موسیٰ عسقلانی برمادی۔۔۔

مزید

حضرت پیر محمد اعظم قادری

حضرت پیر محمد اعظم قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت خواجہ ایوب قریشی

حضرت خواجہ ایوب قریشی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ نوراللہ محمد گجراتی

حضرت شیخ نوراللہ محمد گجراتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ لعل محمد ملکوت نما

حضرت شیخ لعل محمد ملکوت نما (دمشق) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔

مزید

حضرت شیخ ابو نصر ضیاء الدین موسیٰ

حضرت شیخ ابو نصر ضیاء الدین موسیٰ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلخِ ربیع الاول ۵۳۵ھ میں متولد ہوئے، اپنے والد بزرگوار سے تفقہ حاصل کیا، اور اُنہیں سے اور سعید بن البنّا رحمۃ اللہ علیہ سے حدیث سنی، کثیر السّکوت طویل المراقبہ تھے، انکسار و افتقار سے متصف زاہد، متورع تھے، دمشق میں چلے گئے، اور وہیں توطن اختیار کیا، غرہ جمادی الآخر ۶۱۸ھ میں وفات پائی، مدرسہ مجاہدیہ میں نماز جنازہ پڑھی گئی، اور جبلِ قاسیون میں مدفون ہوئے، اپنے سب بھایوں سے اخیر فوت ہوئے۔ [ایضًا ص ۱۱۳] (شریف التواریخ)۔۔۔

مزید