فاضل جلیل حضرت مولانا عبد الغنی صابری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مولانا عبدالغنی۔والد کا اسمِ گرامی:مولانا حکیم غلام رسول علیہ الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: مولانا عبد الغنی 1311ھ،مطابق 1893ء کو میں بمقام وسوہہ (ضلع ہوشیار پور ، بھارت ) میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آپ کے اساتذہ کے بارے میں تفصیلات نہ مل سکیں ۔ صرف اتنا معلوم ہو سکا کہ امر تسر کےکسی مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ۔ ابتداءً آپ غیر مقلد تھے ۔جب کہ آپ کے والدِماجد اور برادر گرامی دولت علی عارف، سنی حنفی تھے۔عارف باللہ حضرت شاہ سراج الحق گور داسپوری قدس سرہ کی مجلس میں حاضری کا یہ اثر ہوا کہ آپ صحیح العقیدہ سنی بن گئے۔  ۔۔۔
مزید
کندی تھے ان کاشماراہل شام میں ہے ان سےابوعفیف یعنی عبدالملک نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہےکہ تم لوگ میرے بعد نئی چیزیں پیداکروگے مگرمحدثات عمر رضی اللہ عنہ مجھ کوبہت محبوب ہیں ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے۔ (اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)۔۔۔
مزید