منگل , 18 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Tuesday, 05 May,2026

پسنديدہ شخصيات

صوفی عنایت اللہ شاہ

حضرت صوفی عنایت اللہ شاہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہبن مخدوم فضل اللہ بغدادی شہید(متوفّٰی: ۱۱۳۰ھ) شجرۂِ نسب:سر زمین ِ سندھ کے مشہور صوفی عنایت اللہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا شجرۂ نسب اس طرح ہے:عنایت اللہ بن مخدوم فضل اللہ بن ملا یو سف بن ملّا شہاب بن ملّا آجب بن مخدوم صدھو لا نگاہ قادری۔حالات:مخدوم لانگاہ کے بزرگوں کا اصل وطن بغداد تھا، یہ لوگ اچ میں آ کر مقیم ہوگئے تھے ،صوفی عنایت شاہ کی ولادت ۱۰۶۵ھ/ ۱۶۵۶ء میں میراں پور میں ہوئی۔ جب جوان ہوئے تو تلاشِ مرشد میں ملتان پہنچے، یہاں آپ کی ملاقات شمس شاہ سے ہوئی۔ یہ صاحبِ دل بزرگ تھے، انہوں نے آپ کو مشورہ دیا کہ آپ دکن میں شاہ عبدالملک کی خدمت میں حاضر ہوں اور ان سے فیض حاصل کریں ، چناں چہ آپ وہاں پہنچے اور کسبِ فیض کیا، پھر آپ دہلی تشریف لائے اور شاہ غلام محمد سے علومِ متداولہ کو حاصل کیا، شاہ غلام محمد اگر چہ آپ کے استاد تھےمگر وہ آپ کے زہد۔۔۔

مزید

اخون شیر دل حق پنڈولی

حضرت اخون شیر دل حق پنڈولی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  ۔۔۔

مزید

سیّدنا عمیر ابن ثابت رضی اللہ عنہ

   بن نعمان۔کنیت ان کی ابوضیاح تھی۔انصاری ہیں۔ان کا تذکرہ کنیت کے باب میں آئے گا۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمیر ابن ثابت  رضی اللہ عنہ

  بن کلفہ بن ثعلبہ بن عوف انصاری۔کنیت ان کی ابوحبہ ہے یحییٰ بن یونس نے اورسعید نے ان کا نام اسی طرح بتایاہےمگراورلوگوں نے اختلاف کیاہے جواوپربیان ہوچکاہے۔ہم عنقریب ان کاتذکرہ انشاء اللہ تعالیٰ کنیت کے باب میں کریں گے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمیر  رضی اللہ عنہ

  کنیت ان کی ابوعبیسہ ہے ان کی حدیث یہ ہے کہ یہ کہتےتھےمیں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ وہ کیا چیزہے جس کا کسی مانگنے والے کونہ دیناجائز نہیں فرمایاکہ پانی اورنمک ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے اور کہاہے کہ نمک کا ذکراس حدیث میں محفوظ نہیں۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمیر ابوبکر رضی اللہ عنہ

کے والد ہیں ان سے ان کے بیٹےابوبکرنے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ عزوجل نے مجھ سے وعدہ کیاہے کہ میری امت کے تین ہزارآدمی بغیرحساب کے جنت میں داخل ہوں گے عمیرنے کہایارسول اللہ اس تعداد کواوربڑھائیےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے  اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا(یعنی دس ہزار)عمیرنے کہایارسول اللہ اورزیادہ کیجیے توحضرت عمر۱؎ نے کہاکہ اے عمیربس کروعمیرنے کہااے ابن خطاب تم کواس میں کیادخل ہےتمھارا کیا حرج ہےاگراللہ ہمیں جنت میں داخل کرےحضرت عمرنے کہااگراللہ چاہے توایک چشم زدن میں سب کو جنت میں داخل کردے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ عمرسچ کہتےہیں۔ان کا تذکرہ ابو موسیٰ نے لکھاہے۔ ۱؎ حضرت عمرکے منع کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مباداایسی حدیثوں کوسن کرلوگ عمل ترک کردیں۱۲۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمیر ابن اوس رضی اللہ عنہ

   بن عتیک بن عمروبنت انصاری اوسی۔زعوراعبدالاشہل وہی قبیلہ ہے جس سے سعد بن معاذ تھےیہ عمیراحد میں اوراس کے بعدکےغزوات میں شریک تھے۔یہ عمیرمالک اور حارث فرزندان اوس کے بھائی تھے۔یہ عمیرجنگ یمامہ میں شہیدہوئےتھےان کاتذکرہ اورعمراورابوموسیٰ نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمیر ابن امیہ رضی اللہ عنہ

  ۔زید بن ابی حبیب نے اسلم بن یزیداوریزیدبن اسحاق سے روایت کی ہے وہ دونوں عمیر بن ابی امیہ  سے نقل کرتےتھےکہ ان کی ایک بہن مشرکہ تھیں وہ ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے کے متعلق بہت ستایاکرتی تھیں ایک روزانھوں نے اپنی بہن کو مخفی طورپر قتل کردیا۔ ان کے بہن کے بیٹوں نے جو اپنی ماں کومقتول پایا توانھوں نے بہت شور مچایاعمیر کویہ اندیشہ پیداہواکہ یہ لوگ کسی اورکوناحق قتل کردیں گے تووہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئےاورسب واقعہ آپ سے بیان کیاآپ نے فرمایاکہ کیاتم نے اپنی بہن کوقتل کردیاانھوں نے کہاہاں آپ نے فرمایاکیوں انھوں نے کہا اس وجہ سے کہ و ہ مجھے آپ کے پاس آنے کے متعلق بہت ستایاکرتی تھیں پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بہن کے بیٹوں کو بلوابھیجااوران سے پوچھا کہ تمھاری ماں کو کس نے قتل کیا ہے ان لوگوں نے کسی شخص کانام بتادیانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے سب واق۔۔۔

مزید

سیّدنا عمیر ابن اقصی  رضی اللہ عنہ

   اسلمی۔حضرت ابوہریرہ نے روایت کی ہے کہ عمیر بن اقصیٰ قبیلہ اسلم کے چند لوگوں کے ہمراہ آئے اورانھوں نے کہاکہ یا رسول اللہ ہم لوگ سرداران عرب سے ہیں دشمن کا مقابلہ تیر نیزوں اورمضبوط زرہوں کے ساتھ جوہم سے لڑتاہے اس کو ہم موت کے گھاٹ اتاردیتے ہیں اور ایک طویل حدیث انھوں نے انصارکے فضائل میں بیان کی اوریہ کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عمیرکواوران کے ساتھیوں کوایک تحریرلکھ دی تھی جس کو ہم نے اس سبب سے ترک کردیاکہ اس کے الفاظ بہت غریب اورراویوں کے سبب سے غلط ہوگئے تھے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عمیر ابن اسد۔ رضی اللہ عنہ

  حضرمی شامی ان سے جبیربن نضیرنے ایک مرفوع حدیث جھوٹ کے بارے میں روایت کی ہےکہ جھوٹ بولناخیانت ہے۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)۔۔۔

مزید