ان کومستغفری نے صحابہ میں ذکرکیاہے۔ابراہیم بن عرعرہ نے زید بن حباب سے انھوں نے بشر بن عمران سے انھوں نے اپنے غلام عبداللہ بن عبدہلال سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں بالکل نہیں بھولا (مجھے خوب یادہے)جب میرے والد مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں لے گئے تھے اورعرض کیاتھاکہ اس بچہ کے لیے دعافرمائیے اور برکت بھیجیےاورمیں بالکل نہیں بھولا(مجھے خوب یادہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سرپرہاتھ پھیراتھا بلکہ) رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی ٹھنڈک جومیرے دماغ میں پہنچی تھی(وہ بھی مجھے اچھی طرح یادہے)یہ عبدبلال صائم الدہر اور شب بیدارتھے جب ان کا انتقال ہوگیاتوان کے سراورداڑھی کے بال سفید ہوگئے تھے اور ان کے سرکے بال اس کثرت سے تھے کہ ان کو کنگھی کرنادشوارہوتاتھا اس کو عبدہ بن عبداللہ نے بھی اپنی سند کے ساتھ اسی طرح روایت توکیاہے مگرکہاہے کہ یہ عبداللہ ابن عبداللہ۔۔۔
مزید
ابن عبدالاسد بن بلال بن عبداللہ بن عمربن مخزوم سلمہ کے والد اورام المومنین ام سلمہ کے شوہر تھے ان کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ سے نکاح کرلیاتھا۱؎۔یہ صحابی بدری ہیں قدیم الاسلام تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں ان کی وفات ہوئی تھی ان کو تذکرہ عبداللہ بن عبدالاسد کے بیان میں گذرچکاہے یہ اپنی کنیت (ابوسلمہ)سے زیادہ مشہورتھے۔ان کا تذکرہ باب الکنیت میں انشاء اللہ تعالیٰ لکھاجائےگا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔میں کہتاہوں ابوموسیٰ کی یہ عادت نہیں ہے کہ اس قسم کی باتوں کا(ابن مندہ پر)استدراک کریں اورجن لوگوں کا نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل دیاہے ان کو پھرپہلے نام کے ساتھ ذکرکریں کیوں کہ پہلا نام تو متروک ہوگیااس سے پہلے اوربھی اس قسم کے نام بہت آئے اگرابوموسیٰ یہی روش اختیارکرتے تو بہت طول ہوجاتا (پس کوئی وجہ نہیں معلوم ہوتی کہ خلاف عادت و خلاف عقل عبدمن۔۔۔
مزید
ثقفی ان کو یونس بن حبیب اصفہانی نے ابوداؤد طیالسی کے مسندمیں بیان کیاہے۔ہم کو عبداللہ بن احمد بن عبدالقاہر نے اپنی سند کوابوداؤدطیالسی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابوبکرگندم فروش نے بیان کیاوہ کہتے تھے مجھ سے یحییٰ بن ہانی نے عروہ بن قعاس سے انھوں نے ابو حذیفہ سے انھوں نے عبدالملک بن علقمہ ثقفی سے روایت کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (خاندان)ثقیف کاوفد آیااوران لوگوں نے آپ کے سامنے کچھ تحفہ پیش کیاآپ نے فرمایایہ صدقہ یاہدیہ۔کیوں کہ صدقہ (وہ چیزہے)جس سے صرف خدا کی رضامندی مقصود ہو اور ہدیہ (جورسول کودیاجائے)وہ ہےجس سے رسول کی رضامندی یا ان کی حاجت روائی مقصود ہو پھر ان لوگوں نے (کچھ اور)پوچھناشروع کیااوریہاں تک آپ سے پوچھتے رہے کہ ظہر کی نماز ان لوگوں نے عصرکی نمازکے ساتھ پڑھی مسند(طیالسی) میں عبدالملک کا تذکرہ اسی طرح ہے اس کو بخاری نے۔۔۔
مزید
مخزومی ہیں سعیدبن سائب طائفی نے عبدالملک بن ابی زہیربن عبدالرحمن ثقفی سے روایت کی ہے ان کوحمزہ بن عبداللہ نے قاسم بن حبیب سےانھوں نے عبدالملک بن عباد بن جعفر سے نقل کرکے خبردی کہ انھوں نےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناکہ میں اپنی امت میں سب سے پہلے جن کی شفاعت کروں گا (وہ)اہل مدینہ اور اہل مکہ اور اہل طائف ہیں اس حدیث کو عبدالوہاب ثقفی نے سعید بن سائب سے انھوں نے حمزہ بن عبداللہ ابن سبرہ سے انھوں نے قاسم بن حبیب سے انھوں نے عبدالملک سے روایت کیاہے وہ کہتے تھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے اسی طرح سناہے۔اسی حدیث کو محمد بن بکار نے زافربن سلیمان سے انھوں نے محمد بن مسلم سے انھوں نے عبدالملک بن زہیرسے انھوں حمزہ بن ابی شمرسے انھوں نے محمد بن عبادسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
ہیں ان کوابوبکربن علی نے صحابہ میں بیان کرکے ہاشم بن قاسم حرانی سے انھوں نے یعلی بن اشدق سے انھوں نے عبدالملک حجبی سے روایت کی ہے کہ (ایک مرتبہ)اہل مکہ کی طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاگذرہواان لوگوں نے عرض کیایارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)کیاہم آپ کو نبیذ پلا دیں آپ نے فرمایاہاں(پلاؤ)چنانچہ نبیذلائی گئی پھرآپ نے اس میں پانی ملایااورفرمایااے اہل مکہ نبیذ اسی طرح پیاکرو پھران لوگوں نے کہایارسول اللہ ہم لوگوں کوپیاس بہت لگتی ہے اور پانی ہمارے یہاں گرم ہوتاہےاس کاپینا ہمیں ناگوارگزرتاہے آپ نے فرمایاتم لوگ مشک میں نبیذ بنالیاکرو نبیذ بنانے سے پانی کا مزہ بدل جائے گاپس اسی کو پیاکرو۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
ابن اکیدریہ (مقام)دومتہ الجندل کے حاکم تھے۔یحییٰ بن وہب بن عبدالملک حاکم دومتہ الجندل نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد کوایک خط لکھا(اس وقت) آپ کے پاس مہرنہ تھی (لہذا) اپنے ناخون سے آپ نےاس پرنشان بنادیا اس کوعبدالسلام بن محمد نے ابراہیم بن عمروبن وہب سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسے روایت کی ہے۔ ان کاتذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔ میں کہتاہوں بلاشبہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالملک کوغزوہ تبوک میں خط لکھاتھا(وہ خط لے کر)خالد بن ولید کے پاس گئے تھے اور وہ خط ان کا پہنچادیاتھاعبدالملک نے حضرت خالد کو قید کر لیاتھاپھرنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے صلح کرلی اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جزیہ بھیج دیا واللہ اعلم۔اکیدر کے بیان میں یہ تذکرہ اس مقام سے (زیادہ اور)پورابیان ہواہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
ا بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف قریشی ہاشمی ہیں بعض لوگوں نے ان کا نام مطلب بیان کیا ہے ان کی والدہ ام حکم بنت زبیربن عبدالمطلب بن ہاشم ہیں یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بالغ تھے اس کوزبیرنے بیان کیاہےبعض لوگوں نے بیان کیا ہے کہ بچے تھے واللہ اعلم۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نام کونہیں بدلاتھا یہ مدینہ میں رہتے تھے پھر حضرت عمربن خطاب کی خلافت کے زمانے میں شام چلے گئے تھے اوردمشق میں فروکش ہوئے اور وہیں مکان بنالیاتھا زہری نے عبداللہ بن عبداللہ بن حارث بن نوفل بن حارث بن عبدالمطلب سے انھوں نے عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث سےنقل کرکے بیان کیاہے کہ ربیعہ بن حارث اورعباس دونوں نے متفق ہوکرکہاخداکی قسم (کیااچھی بات ہوتی)اگرہم ان دونوں لڑکوں کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیج دیتے پھردونوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کی حضرت نے دونوں لڑکوں کوت۔۔۔
مزید
ان کی کنیت ابوعبیدتھی ازدی ہیں (خاندان)ازدکے غلام تھے موسیٰ بن سہل نے عبدالجبار بن یحییٰ بن فضل بن یحییٰ بن قیوم سے انھوں نے اپنے داداسے انھوں نے اپنے والد یحییٰ سے انھوں نے اپنے داداقیوم سے روایت کی ہے کہ وہ (یعنی قیوم)اپنے غلام ابوراشد کوہمراہ لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفدمیں آئے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوراشدسےدریافت کیاکہ تمھاراکیانام ہے انھوں نے کہاعبدالعزی(اور)ابومغویہ (کنیت)ہے آپ نے فرمایاکہ تم عبدالرحمن ابوراشد ہوفرمایا یہ تمھارے ہمراہ کون ہے عرض کیاغلام ہے فرمایااس کا کیانام ہے کہاقیوم فرمایا(نہیں)لیکن یہ عبدالقیوم ابوعبید ہیں ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
بن عصیم۔یہ انصارکے خاندان بنی ظفرکے حلیف تھے ابوعمرنے بیان کیاہے کہ ان کے نسب کومیں نہیں جانتاہوں یہ غزوۂ احد میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔ ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید
ا بن حشیش ان کی کنیت ابوحازم تھی احمسی ہیں احمس بن غوث کے خاندان سے تھےیہ قیس ابن ابی حازم کے والد تھے ان سے ان کے بیٹے قیس نے روایت کی ہے اور یہ (عبدعوف)اپنی کنیت سے مشہورہیں بعض لوگوں نے ان کا نام عبدعوف بیان کیاہے اس کوہم نے باب کنیت میں ذکرکیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔
مزید