اتوار , 09 ذو القعدة 1447 ہجری (مدینہ منورہ)
/ Sunday, 26 April,2026

پسنديدہ شخصيات

سیّدنا عبداللہ ابن مطر رضی اللہ عنہ

  کنیت ابوریحانہ۔بعض لوگ ان کا نام شمعون بتاتے ہیں یہ قبیلۂ ازد کے ایک شخص تھے۔ مقام ایلیا (بیت المقدس) میں وعظ کہاکرتے تھے صاحب کشف و کرامات تھے ان سے کریب بن ابرہہ نے اورثوبان بن شہر نے اورہثیم نے اورعبادہ بن نسی نے روایت کی ہے یہ ابونعیم کا قول ہے اور ابن مندہ نے کہاہے کہ یہ قبیلئہ بنی نمیر سے ہیں جوبنی ثعلبہ بن یربوع کی ایک شاخ ہے۔شہربن حوشب نے ابوریحانہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایابخار جہنم کی سانس سے پیداہوتاہے مومن کے لئے آتش دوزخ سے صرف اتنا ہی حصہ مقرر ہےہمیں یحییٰ بن محمود نے اجازۃً اپنی سند سے ابوبکر بن ابی عاصم تک خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابوعمیر نے ضمرہ سے انھوں نے ابن عطاء سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ایک مرتبہ ابوریحانہ کودریاکاسفرپیش آیا دریا کی طغیانی سے انھیں سخت تکلیف ہوئی تو انھوں نے کہااے دریا ٹھیرجات۔۔۔

مزید

سیّدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ

  ابن مسیب۔عسکری نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے۔ابن جریج نے محمدبن عباد بن جعفر سے انھوں نے ابوسلمہ بن سفیان اور عبداللہ بن مسیب اورعبداللہ بن عمروسے روایت کی ہے یہ لوگ کہتے تھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن مکہ میں ہمیں فجرکی نماز پڑھائی آ پ نے نماز میں سورۂ مومنون پڑھنا شروع کی یہاں تک کہ جب حضرت موسیٰ و ہارون و عیسیٰ علیہم السلام کا ذکر آیا تویکایک آپ کوکھانسی آنے لگی پس آپ نے سجدہ کردیا انھوں نے اس حدیث کواسی طرح روایت کیا ہے یہ سندان تینوں سے ثابت ہے اور یہ تینوں اس حدیث کو عبداللہ بن سائب سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبداللہ ابن مسلم رضی اللہ عنہ

   ابوالقاسم رفاعی نے عبداللہ والے ناموں میں ان کاتذکرہ لکھا ہے اور ایک حدیث بھی ان کی روایت سے لکھی ہے جس کوسعید بن سلیمان نے عباد بن حصین سے روایت کیاہے کہ وہ کہتے تھے میں نے عبداللہ بن مسلم سے سنا وہ صحابی تھے کہتے تھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو غلام اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی کرے اوراپنے مالک کی بھی تابعداری کرےاس کو دوہرا ثواب ملے گا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ

  ابن مسعود غفاری ان سے ایک طویل حدیث فضائل ماہ رمضان میں مروی ہے بعض لوگوں نے روایت میں ان کانام عبداللہ بیان کیا ہے مگراکثر روایتیں ہی ان سےمنقول ہیں ان میں ان کانام نہیں ہے(صرف ابن مسعودہی)ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے مختصرلکھاہے کنیت کے باب میں انشاء اللہ تعالیٰ ان کا تذکرہ کیاجائے گا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ

   بن غافل بن حبیب بن شیخ بن فاربن مخزوم صاہلہ بن کاہل بن حارث بن تمیم بن سعد بن ہذیل بن مدرکہ بن الیاس بن مضرکنیت ان کی ابوعبدالرحمٰن ہے۔ہذلی ہیں۔بنی زہرہ کے حلیف تھے ان کے والد مسعود نے زمانۂ جاہلیت میں عبد بن حارث بن زہرہ سے حلف کی دوستی کی تے حضرت ابن مسعود کی والدہ ام عبدتھیں بیٹی عبدود بن سواء کی وہ بھی قبیلۂ ہذیل کی تھیں۔ حضرت ابن مسعود بہت قدیم الاسلام تھے جب سعید بن زید اور ان کی بی بی فاطمہ بنت خطاب نے اسلام قبول کیا اسی وقت یہ بھی مسلمان ہوئے تھے یعنی حضرت عمرکے اسلام سے بہت پہلےاعمش نے قاسم بن عبدالرحمٰن سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے حضرت عبداللہ ابن مسعود فرماتے تھے میں اسلام میں چھٹاشخص تھااس وقت روئے زمین پر ہم چھ آدمیوں کے سوا کوئی مسلمان نہ تھا ان کے اسلام کا سبب یہ ہے جوہم سے فقیہ ابوالفضل طبری نے اپنی سند سے ابویعلیٰ یعنی احمد بن علی تک۔۔۔

مزید

سیّدنا عبداللہ ابن مسعد رضی اللہ عنہ

  ہ۔بعض لوگ ان کوابن مسعود کہتے ہیں فزاری ہیں۔ان کا لقب صاحب الجیوش ہے کیونکہ یہ غزوۂ روم میں لشکروں کے سردارتھے۔طبرانی نے معجم اوسط میں ان کا نام لکھا ہے اور بعض لوگوں نے ان کا تذکرہ ان لوگوں میں کیا ہے جن کا نام محقق نہیں ۔ہمیں ابوموسیٰ نے کتابتہً خبردی وہ کہتے تھےہمیں ابوعلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابراہیم بن محمد بن برہ صنعانی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں عبدالرزاق نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابن جریح نے عثمان بن ابی سلیمان سے انھوں نے ابن مسعدہ سے روایت کرکے خبردی  کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی یا عصر کی دورکعتیں پڑھیں اور سلام پھیردیا تو آپ سے زوالیدین نے کہا کہ نماز میں قصرہوگیا یا آپ بھول گئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذوالیدین کیا کہتے ہیں صحابہ نے عرض کیا کہ سچ کہتے ہیں پس آپ نے دورکعتیں اورپڑھ لیں بعد اس کے سلام پھ۔۔۔

مزید

سیّدنا عبداللہ ابن ابی مسبقہ رضی اللہ عنہ

   باہلی۔ان کی حدیث شبل بن نعیم باہلی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں حجتہ الوداع میں رسول خدا صلی اللہ علی وسلم کے پاس گیا میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ اونٹ پر سوار ہیں آپ کی پنڈلیاں رکاب میں ایسی معلوم ہوتی تھیں کہ گویا چھوہارے کے درخت کا گابھا میں آپ کے پیروں سے لپٹ گیا(اتفاقاً) آپ کے ہاتھ سے میرے کوڑا لگ گیا میں نے کہا یارسول اللہ قصاص ملنا چاہیے پس آپ نے اپنا کوڑا مجھے دے دیا (کہ لوتم بھی مجھے مارلو) پس میں نے آپ کی پنڈلی اورآپ کے پیروں کو چوم لیا بعض لوگ ان کو عباللہ بن ابی سقیہ کہتے ہیں۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبداللہ ابن مزین رضی اللہ عنہ

  ۔زید بن مزین کے بھائی ہیں۔ابن عقبہ نے ان کا ذکران لوگوں میں کیا ہے جوخاندان بنی حارث بن خزرج سے بدرمیں شریک تھا اور ابن اسحاق نے زید کو ان لوگوں میں ذکرکیا ہے جو بدر میں شریک تھے اور ابوعمرنے عبداللہ کوان کے بھائی زیدکے تذکرہ میں ضمناً بیان کردیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ

  ان کا نسب نہیں بیان کیا گیا بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کے والد کا نام مغفل تھا۔ان کی حدیث ابومعمر نے عبدالوارث سے انھوں نے حسین معلم سے انھوں نے ابن بریدہ سے انھوں نے عبداللہ مزنی سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہیں ایسانہ ہو کہ بدوی لوگ تمھاری نماز کے نام غلط کردیں۔ان کا تذکرہ تینوں نےلکھا ہے۔یہ عبداللہ مغفل کے بیٹے ہیں اس میں کچھ شبہ نہیں اور یہ حدیث بھی انھیں کی ہے واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید

سیّدنا عبداللہ ابن مرقع رضی اللہ عنہ

   اوربعض لوگ ان کو عبدالرحمٰن کہتے ہیں۔ ان سے ابویزید مدنی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے خیبرکو جب فتح کیا اس وقت آپ کے ساتھ ایک ہزار آٹھ سوآدمی تھے پس آپ نے مال غنیمت کے ایک ہزار آٹھ سو حصہ کردیے پس سب لوگوں نے میووں کو کھایا تو بخار میں مبتلا ہوگئے لہذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا کہ مغرب اور عشاء کے درمیان اپنے اوپرپانی ڈالیں۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)۔۔۔

مزید