محبوب رضا خاں قادری رضوی، علامہ حکیم مفتی قاری نام: محبوب رضا خاں۔تاریخِ ولادت: 20 محرم الحرام 1335ھ
مطابق 16 نومبر 1916ءمقامِ ولادت: &nbs ۔۔۔۔
محبوب رضا خاں قادری رضوی، علامہ حکیم مفتی قاری
نام: محبوب رضا خاں۔
تاریخِ ولادت: 20 محرم الحرام 1335ھ
مطابق 16 نومبر 1916ء
مقامِ ولادت: بریلی،
انڈیا۔
درسِ نظامی: دار العلوم منظر
اسلام، بریلی شریف (انڈیا)۔
اساتذہ : آپ
کے اساتذہ میں صدرالشریعہ حضرت علامہ محمد امجدعلی اعظمی کا نام نمایاں ہے۔
مدرس و مفتی: آپ نے دار
العلوم امجدیہ کراچی میں مدرس و مفتی کے
فرائض انجام دیے ہیں۔
بانی: آپ
مدرسۂ حنفیہ رضویہ کراچی کے بانی ہیں۔
شعر و سخن: آپ کو
شعر و سخن سے گہرا شغف تھا، اردو اور فارسی میں آپ نے کلام کہے ہیں۔
امامت و خطابت : آپ نے میمن
مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن) میں امامت و خطابت بھی فرمائی۔
اجازت وخلافت: آپ کو مُفتیِ اعظم ہند
حضرت علامہ مصطفیٰ رضا خاں قادری بریلوی سے اجازت و خلافت حاصل ہے۔
سیرت و کردار:
مبلغ اسلام حضرت علامہ حکیم مفتی قاری،محبوب رضا خاں قادری رضوی ایک
باوقار اور خود دار شخصیت کے مالک تھے ۔ آپ سے کبھی کسی صاحبِ ثروت کی تعریف نہیں
سنی گئی۔ آپ حضرت صدرالشریعہ حضرت علامہ محمد امجدعلی اعظمی کے ان تلامذہ میں سے تھے جنہوں نے
حضرت کی وصیت کے مطابق بہارِ شریعت کے باقی حصوں کو پایۂتکمیل تک پہنچایا ۔ آپ خود بھی صاحبِ
تصنیف تھے۔ابتدا میں بہت جلالی رہے لیکن
آخر عمر شریف میں کچھ جمال کا بھی ظہور رہا۔
بغداد شریف و مدینۂ منورہ:
سن 1989ھ میں حضرت علامہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بغداد شریف کی حاضری کی سعادت حاصل فرما کر مدینہ
شریف حاضر ہوئے۔
وصال: آپ نے 2؍
جمادی الاخریٰ 1412ھ مطابق 9؍ دسمبر 1991ء کو صبح 7؍ بج کر 15 منٹ پر کراچی میں
وصال فرمایا۔
نمازِ جنازہ:
آپ
کی نمازِ جنازہ حضرت علامہ مفتی عبد العزیز حنفی دامت
برکاتھم العالیۃ نے نمازِ جنازہ
کی امامت فرمائی۔
مزارِ پُر اَنوار: میوہ شاہ قبرستان کراچی میں آپ کا مزار شریف
واقع ہے۔
