قاضی حیدر کشمیری المخاطب بہ قاضی خان رحمۃ اللہ علیہ
آپ خطۂ کشمیر کے عالم اجلّ اور فقہیہ اعظم تھے۔ آپ مولانا عبدالرشید زرگر کشمیری کے شاگرد تھے کمالات علمی حاصل کرنے کے بعد کشمیر سے روانہ ہوئے۔ عالمگیر اورنگ زیب کے لشکر میں ملازم ہوگئے۔ صدروالصدور سیادت خان نے آپ جیسے جوہر کو ایک نگاہ دیکھا تو بڑا م ۔۔۔۔
قاضی حیدر کشمیری المخاطب بہ قاضی خان رحمۃ اللہ علیہ
آپ خطۂ کشمیر کے عالم اجلّ اور فقہیہ اعظم تھے۔ آپ مولانا عبدالرشید زرگر کشمیری کے شاگرد تھے کمالات علمی حاصل کرنے کے بعد کشمیر سے روانہ ہوئے۔ عالمگیر اورنگ زیب کے لشکر میں ملازم ہوگئے۔ صدروالصدور سیادت خان نے آپ جیسے جوہر کو ایک نگاہ دیکھا تو بڑا معتقد ہوگیا۔ بادشاہ کی خدمت میں پیش کیا بادشاہ نے اپنے شہزادوں کی تعلیم و تربیت پر مقرر کردیا۔ قابلیت کی شہرت عام ہوئی۔ دہلی کے عہدہ قضا پر مقرر کردئیے گئے چند سال تک اسلامی عدل و انصاف کا حق ادا کردیا۔ عہدہ قضاء سے اُبھرے تو بادشاہ نے آپ کو اقضیٰ الاقضاء کا خطاب دیا۔
آپ کی وفات ۱۱۲۲ھ میں دکن میں ہوئی۔ آپ کی نعش شاہی انتظامات کے ساتھ کشمیر پہنچائی گئی اور سرینگر شہر کے باہر ایک باغ میں دفن کردئیے گئے۔
یافت مسکن بقصر خلد بریں رحلتش خاص دہر حیدر گو ۱۱۲۲ھ
|
|
کر د حیدر تواز زمانہ سفر ہم بخواں پیر محترم حیدر ۱۱۲۲ھ
|
(خذینۃ الاصفیاء)