شاہ رفیع الدین[1] بن شاہ ولی اللہ محدث دہلوی: محقق متقن،فقیہ محدث تھے،تالیفات جیدہ کیں جن میں کثرت سے ایسے رموزِ خفیہ کو داخل کیا کہ ان پر مشکل سے اطلاع ہو سکتی ہے اور کلمات یسیرہ میں مسائل کثیرہ جمع کیے چنانچہ علم حقائق میں آپ ک ۔۔۔۔
شاہ رفیع الدین[1] بن شاہ ولی اللہ محدث دہلوی: محقق متقن،فقیہ محدث تھے،تالیفات جیدہ کیں جن میں کثرت سے ایسے رموزِ خفیہ کو داخل کیا کہ ان پر مشکل سے اطلاع ہو سکتی ہے اور کلمات یسیرہ میں مسائل کثیرہ جمع کیے چنانچہ علم حقائق میں آپ کی کتاب دفع الباطن فی بعض المسائل الغامضہ مشہور و معروف ہے علاوہ اس کے ترجمہ اردو قرآن مجید اور کتاب مقدمۃ العلم اور کتاب التکمیل واسرار المحبہ اور رسالہ عروض اور رسالہ شق القمر اور رسالہ اردو راہِ نجات وغیرہ یادگار زمانہ ہیں۔وفات آپ کی ۱۲۳۸ھ میں ہوئی۔’’چشمۂ فیض‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ ولادت ۱۱۶۳ھ،وفات ۱۲۲۳ھ۔(تذکرہ علماء ہند)(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)