شمس الدین حضرت محمد بن یوسف بن الیاس قونوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
محمد بن یوسف بن الیاس قونوی: شمس الدین لقب تھا۔فاضل بے بدل، محدث کامل جامع فروع واصول،جابچ معقول و منقول تھے۔ابنِ قطلو بغانے ابن حبیب سے روایت کی ہے کہ شمس الدین محمد اپنے وقت کے علم و عمل میں امام اور طریقہ میں خیر اہل زمانہ ،ع ۔۔۔۔
شمس الدین حضرت محمد بن یوسف بن الیاس قونوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
محمد بن یوسف بن الیاس قونوی: شمس الدین لقب تھا۔فاضل بے بدل، محدث کامل جامع فروع واصول،جابچ معقول و منقول تھے۔ابنِ قطلو بغانے ابن حبیب سے روایت کی ہے کہ شمس الدین محمد اپنے وقت کے علم و عمل میں امام اور طریقہ میں خیر اہل زمانہ ،علامۃ العلماء،قدوۃ الزہاد تھے۔علم ،تاج الدین اسمٰعیل بن خلیل شاگرد فخر الدین عثمان بن مصطفیٰ ترکمانی تلمیذ صدر الدین سلیمان بن اپنی العز شاگرد حصیری سے اخذ کیا اور ایسی جید تصنیفات کی جو اپ کے غزارۃِ علم اور دقیقی فہم پردال ہے چنانچہ شرح تلخیص مفتاح،شرح مجمع البحرین،شرح عمدہ النسفی جو اصولِ دین میں ہے اور در البحار تنیف کیں اور امامِ نووی کی کتاب منہاج شرح صحیح مسلم اور کتاب مفصل زمخشری کو مختصر کیا اور ۵؍جمادی الاولیٰ ۷۸۸ھ میں وفات پائی۔’’کوکب برج سعادت‘‘تاریخ وفات ہے۔
(شمس الدین حضرت محمد بن یوسف قونوی)